GNS ONLINE NEWS PORTAL

پہاڑی قبیلے کا دیرینہ ’ایس ٹی ‘مطالبہ مرکزجلد وعدہ وفا کریگی ہندوستان کی مضبوطی اور جموں وکشمیر میں عسکریت پسندی کے خاتمے کیلئے ایسا کرنا ناگزیر:راوندر رینہ

Facebook
Twitter
WhatsApp
Email


الطاف حسین جنجوعہ
جموں//جموںوکشمیر میں رہائش پذیر پہاڑی قبیلے کو نریندر مودی قیادت والی بھاجپا حکومت یقینی طور ’ایس ٹی ‘کا درجہ دے گی۔ ہندو، مسلم ، سکھ اتحاد کی عظیم مثال یہ قبیلہ پچھلی چار دہائیوں کے زائد عرصہ سے اپنے جائز حقوق کے لئے جدوجہد کر رہا ہے۔ان باتوں کا ذکر بھارتیہ جنتا پارٹی جموں وکشمیر اکائی صدر اور سابقہ ایم ایل اے راوندر رینہ نے جموں یونیورسٹی کے بریگیڈئر راجندر سنگھ آڈیٹوریم میں منعقدہ پہاڑی قبیلہ کے یک روزہ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اِس اجلاس میں سینکڑوں کی تعداد میں راجوری، پونچھ اضلاع کے اطراف واکناف کے علاوہ کرناہ، کپواڑہ، اوڑی، بونیار، ترہگام ، اننت ناگ وغیرہ سے پہاڑی قبیلہ کی سیاسی، سماجی شخصیات، وکلاء،بیروکریٹس، اسکالرز اور نوجوانوں نے شرکت کی۔ راوندر رینہ نے کہاکہ پہاڑی قبیلہ مطمئن رہیں، مودی حکومت اُن کے ساتھ انصاف کرے گی اور بہت جلد اُن کا مطالبہ پورا ہوگا۔ انہوں نے دوٹوک الفاظ میں کہا”جموں وکشمیر میں پہاڑی قبیلہ کو بااختیار بنانا ہندوستان کو مضبوط بنانے کے لئے ضروری ہے، جموں وکشمیر میں فرقہ وارانہ بھائی چارہ اور عسکریت پسندی کے مکمل خاتمہ کے لئے پہاڑی قبیلہ کو مضبوط بنانا ضروری ہے۔ انہوں نے کہاکہ یہ قبیلہ محب ِ وطن ہے جنہوں نے سرحدوں کی حفاظت کی، سخت ترین مشکلات حالات میں بھی قومی سلامتی اور یکجہتی کے ساتھ کسی قسم کا سمجھوتہ نہ کیا۔راویندر رینہ نے کہاکہ بھاجپا حکومت ’سب کا ساتھ، سب کا وکاس اور سب کا وشواس‘نعرے پر کاربند ہے، گجر بکروال قبائل کی حق تلفی نہیں ہوگی، اُن کو سبھی مراعات حکومت نے دی ہیں، اور پہاڑی قبیلہ کو اُن کا جائز حق ملے گا ۔انہوں نے یہ بھی کہاکہ سال 1947کو ایک سازش کے تحت جموں وکشمیر کو تقسیم کیاگیاتاکہ پہاڑی قبیلہ کو بے اختیار بنایاجائے، اگر ریاست کی تقسیم نہ ہوتی، تو پہاڑی قبیلہ کی سیاسی طور بالادستی ہوتی۔ پہاڑی ٹرائب ایس ٹی فورم (جے اینڈ کے)کے بینر تلے منعقدہ اس کنونشن کی صدارت بزرگ پہاڑی لیڈر سید مشتاق احمد بخاری نے کی جس میں آل انڈیا پہاڑی کلچر اینڈ ویلفیئر فورم کے ترجمان اعلیٰ سید رفیق حسین شاہ، سابقہ ایم سی محمد رشید قریشی، سابقہ ایم ایل اے راجہ منظور، سابقہ ایم ایل اے شاہ محمد تانترے، سابقہ ایم ایل سی وبودھ گپتا، ڈی ڈی سی ممبر ان محمد اقبال ملک، قیوم میر، سہیل شہزاد ملک، ڈی ڈی سی ممبر سندر بنی، سابقہ جج مظفر اقبال خان، سابقہ ڈی سی گلزار قریشی، بی ڈی سی چیئرمین، میونسپل کونسل راجوری صدر عارف جٹ، نائب صدر بھارت وید بھوشن، ایس ایس پی رشید بھٹ ، ینگ لائرز ایسو سی ایشن جموں کے جنرل سیکریٹری ایڈووکیٹ یاسر خان ، ایڈووکیٹ شمس الدین شاز، ایڈووکیٹ اظہر عثمان خان، رونک شرما، آفتاب گنائی، مقصود خان، میاں شہراز اظہری کے علاوہ سرنکوٹ، مینڈھر، منڈی ، لورن، منجاکوٹ، درہال، بدھل، کوٹرنکہ، سندربنی، نوشہرہ کے علاوہ اننت ناگ، اوڑی، کرناہ، کپواڑہ، ترہگام، شوپیان سے پہاڑی قبیلہ کی معزز شخصیات ، وکلائ، اسکالرز، طلبہ وطالبات، بیروکریٹس نے شرکت کی۔سنیئرلیڈران نے کہاکہ جوجماعت پہاڑی قبیلے کا دیرینہ مطالبہ پورا کرے گی، وہ مکمل طور اُس کا ساتھ دیں گے۔ انہوں نے بھاجپا قیادت کو یقین دلایاکہ اگر وہ انتخابات سے قبل قبیلہ سے انصاف کرتی ہے کہ تو مکمل طور حمایت اِسی جماعت کی جائے گی۔سید مشتاق احمد بخاری نے کہا”ہم پہاڑی قبیلہ کی آنے والی نسلوں کی سماجی، سیاسی واقتصادی ترقی کے لئے کسی بھی حد تک جانے کو تیار ہیں، اگر بی جے پی نے پہاڑی قبیلہ کو ایس ٹی کا درجہ دیاتو ، میں پہلا شخص ہوں گا جو بھاجپا میں شمولیت اختیار کرو¿ںگا“۔وبودھ نے کہاکہ پہاڑی قبیلہ کو ایس ٹی درجہ دینے میں انتظامی سطح پر حائل تمام رکاوٹوں کو ہٹا دیاگیا ہے اور جلد ہی چالیس سالوں سے جاری جدوجہد منطقی انجام تک پہنچے گی۔نظامت کے فرائض وکرانت شرما نے انجام دیئے جبکہ اسسٹنٹ پروفیسر نتن شرما نے استقبالیہ پیش کیا۔ مقررین میں سابقہ لیجسلیچرز، ڈی ڈی سی ممبران کے علاوہ ایڈووکیٹ مظفر اقبال خان، ایڈووکیٹ یاسر خان، ایڈووکیٹ الطاف حسین جنجوعہ، ایڈووکیٹ ندیم رفیق خان، ایڈووکیٹ عارف جٹ، صحافی سہیل کاظمی، ایڈووکیٹ افتخار بذمی، پی ڈی پی لیڈر فلیل سنگھ، ایوب پہلوان، سرپنچ سمرین خان، انو بھسین، شازیہ میر، شریف بخاری ، کشمیر یونیورسٹی میں رجسٹرار اشفاق زری وغیرہ بھی شامل تھے۔منتظمین میں ایڈووکیٹ احسان مرزا، ایڈووکیٹ ٹھاکر گردیو سنگھ ، منیر مرزا، سجاد مرزا، جہانگیر عالم خان، ویشال پہاڑی، نتن شرما، ایڈووکیٹ افتخار بذمی، شکتی شرما،نکھل گپتا، نصرت شاہ وغیرہ شامل تھے۔عارف ملک اور مرزا نے مترنم آواز میں پہاڑی گیت پیش کئے´۔شکریہ تحریک اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر راجندر چاڑک نے پیش کی۔

Poll

[democracy id="1"]

Share Market

Also Read This

Gold & Silver Price

today weather

Our Visitor

0 9 0 6 3 1
Users Today : 29
Users Yesterday : 181