GNS ONLINE NEWS PORTAL

پونچھ میں ضلع ترقیاتی کونسل چیئرمین کے لیئےمحمد اشفاق مضبوط دعویدار۔

Facebook
Twitter
WhatsApp
Email


مہنڈر/ضلع پونچھ میں حالیہ ڈی ڈی سی انتخابات کے بعد اب ضلع ترقیاتی کونسل چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین بننے کی دوڑ شروع ہوچکی ہے جس میں متعدد ممبران نے جی توڑ کوششیں شروع کر دی ہیں۔ ذرائع کے مطابق مینڈھر۔سی حلقہ سے نیشنل کانفرنس کے سنیئرلیڈر اور سابقہ قانون سازکونسل ڈپٹی چیئرمین جاوید احمد رانا کے فرزند زیشان احمد رانا کو شکست دینے والے انجینئر محمد اشفاق چیئرمین ، پونچھ حلقہ سے جیتنے والے کانگریس ضلع صدر چوہدری عبدالغنی، سرنکوٹ۔ اے سے چوہدری اکرم کو ہرانے والے آزاد اُمیدوار شاہ نواز چوہدری اور کلائی سے مقصود ٹھیکیدار جن کی دو بہوو¿ں نے ساتھرہ اور لسانہ بلاکوں سے جیت درج کی ہے ، وہ چیئرمین کی دوڑ میں ہیں جس میں انجینئر محمد اشفاق مضبوط دعویدار ماناجارہاہے جنہیں متعدد آزاد اُمیدواروں کے علاوہ نیشنل کانفرنس کی حمایت ملنے متوقع ہے۔باوثوق ذرائع نے خبر رساں ادارہ کو بتایاکہ پونچھ سے اگر چوہدری عبدالغنی جن کی بیٹی ننگالی، سائیں میراں بلاک سے کامیاب ہوئی ہے یا مقصود ٹھیکیدار کی بہوو¿ں میں سے کوئی چیرمین بنتا ہے تو اُس صورت میں پونچھ حویلی کے اندر نیشنل کانفرنس یوتھ صوبائی صدر اور سابقہ ایم ایل اے اعجاز جان اور لورن سے آزاد اُمیدوار کامیاب ہوئے ریاض بشیر ناز چوہدری کے لئے سیاسی طور مستقبل میں خطرہ ہے۔ اُن کے چیئرمین بننے سے سرنکوٹ سے آزاد اُمیدواروں کو بھی سیاسی طور خطرہ لاحق ہے اور اِس سے سابقہ ایم ایل اے چوہدری محمد اکرم زیادہ طاقتور رہیں گے کیونکہ وہ چوہدری عبدالغنی کے انتہائی قریب ہیں۔ ذرائع کے مطابق اگر مینڈھر سے کوئی چیئرمین بنتا ہے تو اُس صورت میں سرنکوٹ اور حویلی پونچھ سے آزاد اُمیدوار جیت درج کرنے والے اُمیدواروں کا سیاسی مستقبل تابناک ہوگا۔اور وہ ترقی نہیں کرپائیں گے۔محمد اشفاق کے چیئرمین بننے سے سبھی کو اپنے اپنے حلقوں میں کھل کر کام کرنے اور اپنی سیاسی پکڑ مضبوط کرنے کا موقع ملے گا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ محمد اشفاق نے اگر چہ پہلی مرتبہ عملی سیاست میں قدم رکھا ہے، مگر وہ دور اندیش ہیں اور سبھی کو غیر جانبدارانہ طریقہ سے ایکساتھ لیکر چلنے کی صلاحیت رکھتے ہیں، چونکہ وہ خود آزاداُمیدوار جیتے ہیں تواُن کی زیادہ توجہ اپنے حلقہ کی ترقی پر رہے گی اور وہ دیگر اپنے ساتھیوں کو بھی متعلقہ حلقوں میں کام کرنے کا بھر پور موقع دیں گے۔ وہ ایک دور اندیش شخص ہیں جن میں ذات برادری کا تعصب نہیں۔ سیاسی مبصرین کا ماننا ہے کہ پونچھ میں آزاد اُمیدوار جیتنے والے اُمیدواروں کو آزاد ممبر ہی چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین بنانا چاہئے۔کانگریس سے وابستہ کوئی بھی ممبر اگر چیئرمین بنتا ہے تو عملی طور آگے جاکر وہ دیرے دیرے آزاد اُمیدواروں کے حلقوں میں اپنی جماعت کے ورکروں کو مضبوط کرنے کی کوششیں کریں گے ، چونکہ چیئرمین کے پاس وسیع اختیارات ہوں گے اور ایسی صورت میں کئی معاملات میں وہ متعلقہ ڈی ڈی سی ممبر کو بھی پائی پاس کریں گے۔ سیاسی مبصرین کا ماننا ہے کہ نیشنل کانفرنس اور پونچھ حویلی اور سرنکوٹ حلقہ کے ساتھ ساتھ مینڈھر سے جیتنے والے آزاد اُمیدواروں کے لئے محمد اشفاق چیئرمین کے لئے بہترین چائس ہے جس سے وہ سیاسی طور مستقبل میں کافی مضبوط ہوں گے۔خیال رہے کہ نومنتخب ممبران کی حلف برادری 28دسمبر کو متعلقہ ضلع صدور مقامات پر منعقد ہورہی ہے لیکن اُس سے پہلے ہی چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین بننے کی کوششیں تیزی سے جاری ہیں۔ اس کے لئے نومنتخب ممبران آپس میں ایکدوسرے سے مل کر مبارک بادی دینے کے بہانے اُن سے حمایت لینے کے لئے کوششیں کر رہے ہیں۔یاد رہے پونچھ ضلع سے 8اُمیدوار آزاد کامیاب ہوئے ہیں، دو کا تعلق نیشنل کانفرنس اور 4کانگریس سے ہیں۔

Poll

[democracy id="1"]

Share Market

Also Read This

Gold & Silver Price

today weather

Our Visitor

1 1 6 8 1 3
Users Today : 55
Users Yesterday : 274