GNS ONLINE NEWS PORTAL

پنچائت حلقہ کیول کے آنگن واڑی مراکز میں نیوٹریشن تعقصیم کی گئی۔ ضلع کے تمام سرپنچ نیوٹریشن کی خریداری خود کریں۔ فاروق انقلابی

Facebook
Twitter
WhatsApp
Email

ضلع راجوری میں بلاک بُدھل کی پنچائت حلقہ کیول ترن کے آنگن واڑی مراکز میں آج مقامی سرپنچ محمد فاروق انقلابی کی نگرانی میں نیوٹریشن تعقصیم کی گئی۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے فاروق انقلابی نے کہا کے وہ لگاتار دو سال سے پرکیورمنٹ کمیٹی کے ذریعے آنگن واڑی مراکز کے لئے نیوٹریشن کی خریداری کر رہے ہیں جِسکا فائدہ پنچائت کے لوگوں کو ہو رہا ہے۔ اُنہوں نے کہا کے پنچائت سطح پر نیوٹریشن کی خریداری سے ایک تو مقامی تاجروں کو فائدہ پہنچتا ہے اور آنگن واڑی مراکز میں اچھی کوالٹی کا نیوٹریشن تعقصیم کرنے میں مدد مِلتی ہے۔ انہوں نے کہا کے ضلع راجوری کے تمام سرپنچ نیوٹریشن کی خریداری پرکیورمنٹ کمیٹی کے ذریعے کرنا تو چاہتے ہیں مگر ضلع کے کچھ آفیسران چند دُکانداروں کی مِلی بھگت سے طرح طرح کی رکاوٹیں ڈالنے کی کوشش کرتے ہیں جسکی وجہ سے پنچائتوں میں تشکیل دی گئی کمیٹیاں نیوٹریشن کی خریداری نہیں کر پاتی۔ فاروق انقلابی ضلع راجوری کے تمام سرپنچوں سے اپیل کی کے وہ آنگن واڑی مراکز کے لئے نیوٹریشن کی خریداری پنچائت میں تشکیل دی گئی پرکیورمنٹ کمیٹی کے ذرئعے کریں تاکہ لوگوں کے ساتھ ساتھ مقامی تاجروں کو بھی فائدہ ہو سکے۔ انہوں نے کہا کے اگر سرپنچ نیوٹریشن کی خریداری پنچائت سطح پر کریں گے تو اُس کے لئے وہ سرپنچوں کی مدد کے لئے تیار ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Poll

[democracy id="1"]

Share Market

Also Read This

Gold & Silver Price

today weather

Our Visitor

1 7 0 6 8 6
Users Today : 221
Users Yesterday : 269