GNS ONLINE NEWS PORTAL

پانی پنچایت سمیتی کیول کا ہنگامی اجلاس منعقد۔ جے۔جے۔ایم سکیم کے نفاذ کے لیے ممبران کو دی گٸ جانکاری۔

Facebook
Twitter
WhatsApp
Email

دسمبر ۱۱۔جی این ایس آنلائن کوٹرنکہ

ضلع راجوری کی پنچایت کیول میں آج پانی پنچایت سمیتی کیول کا ایک اہم اجلاس سمیتی کے چیرمین محمد فاروق انقلابی کی صدارت میں آج پنچایت گھر کیول میں منعقد کیا گیا۔ میٹنگ میں پانی پنچایت سمیتی کیول کے ممبران، وارڈ ممبران، مقامی سماجی کارکنان اور جَل شکتی محکمہ کے متعلقہ آفیسران نے شرکت کی۔ میٹنگ کے دوران سبھی لوگوں کو جَل جیون مشن سکیم کی جانکاری دی گٸ کے کس طرح اس سکیم کے تحت ہر گھر تک نل سے جَل پحنچایا جاٸے گا۔ ممبران کو خطاب کرتے ہوٸے کمیٹی کے چیرمین فاروق انقلابی نے کہاکے حکومت ہندنےہر گھر نَل سے جَل پحنچانے کے لیے جے۔جے۔ایم سکیم شروع کی ہے اس کے تحت گاوں کے آخری شخص تک بھی صاف پینے کا پانی دستیاب ہوگا۔ اُنہوں نے کہا کے سکیم کو مکمل طور پر لاگو کرنے کے لیے کمیٹی کے ممبران، سماجی کارکنان، پنچایتی ارکان کے ساتھ ساتھ عام لوگوں کی نگرانی بہت ضروری ہے۔ فاروق انقلابی نے لوگوں سے اپیل کی کے وہ محکمہ جَل شکتی کے سبھی ملازمین کی مدد کریں تاکہ سکیم کو اچھے طریقے سے لاگو کیا جاسکے۔
میٹنگ کے دوران محکمہ جَل شکتی کے آفیسران اشفاق احمد اور محمد رفیق ملک نے لوگوں کو جے۔جے۔ایم سکیم کی مکمل جانکاری دی اور کمیٹی کے ممبران کو اُنکی ذمہ داریوں سے آگاہ کیا۔

Comments are closed.

Poll

[democracy id="1"]

Share Market

Also Read This

Gold & Silver Price

today weather

Our Visitor

1 5 2 1 6 8
Users Today : 13
Users Yesterday : 44