GNS ONLINE NEWS PORTAL

نائب تحصیلدار بدھل کا سیلاب سے متاثرہ دیہات کا دورہ، کسانوں کو مکمل تعاون کی یقین دہانی

Facebook
Twitter
WhatsApp
Email

جی این ایس آنلائن نیوز پورٹل 

بدھل، 5 ستمبر: حالیہ شدید بارشوں اور طوفانی سیلاب کے نتیج میں بدھل کے مختلف علاقوں میں زرعی سرگرمیاں شدید متاثر ہوئیں۔ اس تناظر میں نائب تحصیلدار بدھل نے فصلوں کے نقصانات کا جائزہ لینے کے لیے کیول، پھلنی ڈرامن، اور راج نگر سمیت مختلف متاثرہ دیہات کا دورہ کیا۔

دورے کے دوران، نائب تحصیلدار نے مقامی کسانوں سے ملاقات کی اور ان کے نقصانات کی تفصیلات حاصل کیں۔ انہوں نے کسانوں کو یقین دلایا کہ انتظامیہ کی جانب سے ہر ممکن مدد اور تعاون فراہم کیا جائے گا۔

اس موقع پر پٹواری معزیم چِب اور سابق سرپنچ محمد فاروق انقلابی بھی ان کے ہمراہ تھے۔ فاروق انقلابی نے نائب تحصیلدار کو فصلوں کے وسیع نقصان سے آگاہ کیا اور مطالبہ کیا کہ متاثرہ کسانوں کے کسان کریڈٹ کارڈ (KCC) قرضوں کی معافی کی سفارش کی جائے تاکہ ان کے مالی بوجھ میں کمی ہو۔

انتظامیہ کی ٹیم نے کسانوں کے مسائل بغور سنے اور یقین دہانی کرائی کہ اس حوالے سے مکمل رپورٹ اعلیٰ حکام کو بھیجی جائے گی تاکہ مناسب اقدامات کیے جا سکیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Poll

[democracy id="1"]

Share Market

Also Read This

Gold & Silver Price

today weather

Our Visitor

1 6 1 2 5 1
Users Today : 210
Users Yesterday : 210