GNS ONLINE NEWS PORTAL

نئی میڈیا پالیسی آزاد صحافت پر براہ راست حملہ۔ جمہوری اداروں کو منہدم کرنے کا ایک قدم

Facebook
Twitter
WhatsApp
Email

تنویر اقبال قریشی

مہنڈر// مہنڈر ڈولپمنٹ فارم نے میڈیا پالیسی2020کو صحافیوں اور اظہار رائے کیلئے دہشت ناک قرار دیا ہے۔ مہنڈر ڈولپمنٹ فارم کے صدر تنویر اقبال قریشی نےکہاکہ فوری طور پر اس پالیسی کو واپس لیا جائے اور آزاد صحافت کو براہ راست نشانہ بنانے اور حملہ کرنے کے مترادف قرار دیاہے۔انہوں نے میڈیا پالیسی2020کو جمہوری اداروں کو منہدم کرنے کا اور ایک قدم قرار دیتے ہوئے مکمل آزادی اور آزاد آوازکو ختم کرنے کے مترادف قرار دیا۔ تنویر نے کہا ’’ میڈیا پالیسی کو متعارف کرنے کا اصل مقصد حقیقت میں مرکزاپنا ایک اور ایجنڈا مسلط کرنا چاہتا ہے،جس کی شروعات گزشتہ برس5اگست کے بعد کی گئی کہ لوگوں کو بے اختیار کیا جائے۔‘‘ ان کا کہنا تھا کہ موجودہ میڈیا پالیسی کو علیحدہ نظریہ سے دیکھنے کی ضرورت نہیں ہے بلکہ یہ اس کھیل کے منصوبے کا حصہ ہے،جو انصاف کے اداروں کو منہدم کریں گی۔ تنویر نے کہا’’ یہ بدقسمتی ہے کہ صحافیوں کو نشانہ بنانے کے بعد کالے قوانین کے تحت انکی آواز کو خاموش کرنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں‘‘۔ انہوں نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ حکومت جموں کشمیر کو’’ سخت اقدامات‘‘ کیلئے ایک تجربہ گاہ میں تبدیل کر رہی ہے اور بعد میں ان اقدامات کو پورے ملک میں نافذ کیا جائے گا۔ تنویر نے کہا کہ یہ بلاواسطہ طور پر بھارت کے صحافیوں کیلئے ایک اشارہ ہے کہ وہ اس مہم کے اگلے شکار ہونگے۔اس لئے اس پر غور کیا جائے

Poll

[democracy id="1"]

Share Market

Also Read This

Gold & Silver Price

today weather

Our Visitor

1 1 6 8 2 6
Users Today : 68
Users Yesterday : 274