محترم المقام میر عبدالسلام بیسویں صدی کی تاریخ ساز شخصیت،،شعلہ بیان مقرر،ادیب، شاعر، مفکر، مصنف و دوراندیش سیاستدان۔۔۔۔
راجوری پونچھ کی عوام نے بٹوارے کے بعد جینے کے لیے ہر کٹھن و کشمکش والی زندگی سے گزرنے کی کوشش کی ہے وہاں ہی اس علاقہ کا مقام، تشخص اور قومی سطع پر اپنی بات رکھنے کے لیے چند اہل علم ، زی شعور، دانشور و مفکر قوم نے اپنی آواز کو بلند کرنے کی کوشش جاری رکھی۔ جہاں یہ علاقہ جموں میدانی اور دنیا کی جنت کشمیر کے بیچ اپنا تشخص کھو گیا تھا۔ وہی ہار نہ ماننے والے علاقہ کو چھوڑ کر نہ بھاگنے والے اپنی قلم کو شمشیر کی ماند لہراتے ہوے اپنی پہچان کی جیت کے محاز پر ڈٹے رہنے والوں میں ایک بڑا نام جناب میرعبدلسلام صاحب کا ہے۔ آپ راجوری کی ایک ایسی شخصیت ہیں جنہیں ہر فن مولا کے القاب سے بھی نوازہ جاتا ہے۔ اللہ تعالی نے آپ کو ایسی انمول دولت سے نوازہ ہے کہ آپ کی تحریر و تقریر لاجواب ہے۔ آپ کی گفتگو، اندازبیان اور زبان اتنی شیریں ہے کہ ادب چھلکتا ہے۔ میر صاحب کی تحریر اتنی عمدہ ہے کہ ہر کسی کے دل پر الفاظ نقش ہوجاتے ہیں۔
آپ نے اپنی قلم کی طاقت سے قوم کی دھارکوموڑنے کی بہترین کوشش کی ہے جس میں آپ کو بہترین کامیابی حاصل ہوئی ہے۔ آپ نے اپنے قلم کو اپنی تحریر کو مفاد یا نفس کی خاطر استعمال نہیں کیا ہے۔ کبھی اس قومی اثاثہ اور اپنے منصب کے ساتھ ناانصافی کی کوشش نہیں کی ہے۔ آپ نے کبھی زندگی میں کردار اور ضمیر کا سودا نہیں سیادت یا قیادت کے لیے نہیں کیا ہے۔ کبھی عہدہ حاصل کرنے کے لیے ضمیر کا سودا نہیں کیا ہے۔ حق بات کے پیکر رہے ہیں امن کا دور دورہ ہو یا جنگ کا میدان ہو سازگار حالات ہوں یا نامساعد حالات کبھی کسی طاقت کے سامنے جھکنے کے بجاے ٹکرانے کو ترجیح دی ہے حالات اور لوگوں کی بھیڑ کے لشکر کو نہیں بلکہ تنہا اپنا راستہ چننے کی جسارت رکھی ہے۔
غیرت کو ندامت جیسے اقتدار کو ترجیح دینے کے بجاےَ اختلاف کا دامن چوم لیا ہے۔
قصہ مختصر بہت کم شخصیات وجود میں آتی ہیں۔ جنہوں نے زندگی میں کسی عہدہ پر پہچنے کے بجاے نسلوں کی بقاء اور روشن کل کی فکر کی ہے۔ آپ نے کبھی کسی تعلیمی ادارے کے زریعے لوگوں سے پیسہ وصول کرکہ اپنا شان و شوکت کو عروج نہیں دیا بلکہ زاتی محنت اور خوداری میں زندگی بسر کرنے کو ترجیح دی ہے۔ ایک چھوٹی سی اخبار کے زریعہ عوام کی آواز بننے کی کوشش کی ہے بہت کم لوگ ایسے ہوتے ہیں جو قوم کا روشن مستقبل دیکھنے کے لیے ہمیشہ اپنا ہاتھ طول میں رکھتے ہیں۔ ایسی شخصیت کے مالک ہیں میرعبدلسلام صاحب جنہوں نے والدین کی حلال کی کمائی سے پروان وتعلیم پائی اور قوم کے لیے ایک بہتر معلم ابھر کر سامنے آے۔ زندگی کی آخری دور میں بھی ان کی جدوجہد نسل کی بقاء علاقہ کا تشخص قوم کا مستقبل سنوارنے کے لیے کوششیں جاری ہیں اور گہری نظر بناے ہوے ہیں۔ اللہ ان کی دست شفقت علاقہ پیرپنچال پر ہمیشہ بنائے رکھے۔۔۔
تحریر لیاقت علی چودھری 9419170548