GNS ONLINE NEWS PORTAL

مشتبہ مریض کی رپورٹ منفی پائی گئی

Facebook
Twitter
WhatsApp
Email

اقطاب حسین

منڈی میں چند روز قبل جموں سے آے ایک شخص کی کرونا رپورٹ منفی نکلی. یہ مشتبہ شخص جموں سے ایک جنازے میں شریک ہونے منڈی بایلہ کے علاقہ میں جا رہا تھا ۔تاہم بھمبر گلی کے مقام پر پولیس نے شقوق کی بنا پر حراست میں لیا اور یہ بھی بتایا رہا تھا یہ شخص جموں میں دینی تبلیغ کے دوران سرینگر کے ایک شخص سے ملاقی ہوا جس کی موت کرونا کی بیماری سے ہوئی ۔ اس مشتبہ شخص کے ساتھ دیگر پانچ لوگوں کو بھی منڈی سب ضلع ہسپتال کے قرنطینہ میں رکھا گیا تھا اور بعد اذاں مشتبہ شخص کو راجوری ہسپتال میں منتقل کیا جہاں اس شخص کے مختلف نمونے لیے۔ بلاک میڈیکل افسر منڈی سید مشتاق حسین جعفری نے GNS کے نامہ نگار سے بات کرتے ہوے کہا مشتبہ شخص کی رپورٹ منفی پائی گئی واضع رے مشتبہ شخص جموں سے جنازے میں شریک ہونے منڈی بایلہ جا رہا تھا اور دیگر پانچ افراد اس شخص کے ساتھ سفرکر رہے تھے ان پانچوں افراد کو منڈی ہسپتال کے قرنطینہ میں رکھا گیا تھا اور آج انہیں ڈسچارج کیا گیا ان افراد میں کرونا وائرس کی علامت نہیں پائی گی ۔یہ خبر سنتے ہی منڈی کی عوام نے راحت کی سانس لی ۔

Comments are closed.

Poll

[democracy id="1"]

Share Market

Also Read This

Gold & Silver Price

today weather

Our Visitor

1 5 0 8 8 2
Users Today : 65
Users Yesterday : 166