جی این ایس آنلائن نیوز پورٹل
راجوری فروری 02 // سرحدی ضلع راجوری کی تحصیل منجہ کوٹ کی دینی درسگاہ مدرسہ معراج العلوم عثمانیہ گھمبیر مغلاں ضلع راجوری میں ایک بہترین پروگرام سالانہ اجلاس عام کے عنوان سے منعقد کیا گیا جس میں صوبہ جموں ،ضلع راجوری ،پونچھ ومھنڈر سے جوق درجوق لوگوں نے اپنی شرکت کو یقینی بنایا،
جبکہ پروگرام کے صدارتی فرائض کو حبیب ملت حضرت مولانا سعید احمد حبیب صاحب نائب مہتمم جامعہ ضیاء العلوم پونچھ و صدر تنظیم علماء اہل سنت والجماعت پونچھ نے انجام دیےاور مہمان خصوصی کی حیثیت سے حضرت مولانا غلام محی الدین صاحب قاسمی امام و خطیب جامع مسجد یوسف منکوٹ مہنڈر سابق استاد حدیث جامعہ ضیاءالعلوم پونچھ تشریف فرما تھےودیگر علماۓ کرام اور ذمہ دران مدارس مفتی عبدالرحیم صاحب ضیائ قاسمی ، مفتی محمد طیب صاحب قاسمی ، ،مفتی محمد اسلم صاحب قاسمی ، مولانا عبدالطیف صاحب قاسمی اور قاری مرتضٰی صاحب ، مولناجاوید صاحب ،مفتی سجادالرحمن قاسمی ،مولناضیاءالرحمن شاعتی ،مولانا سراج مدثرصاحب ندوی ، اوردیگر ضلع بھر کےعلماء وحفاظ نے پروگرام میں شرکت کی۔
سالانہ اجلاس عام میں مدرسے سے فارغ ہونے والے خوش نصیب پانچ حفاظ کرام نے حفظ کلام پاک مکمل کیا،
جن میں حافظ محمد فیضان ابن ڈاکٹر امجد اقبال گھمبیرمغلاں، حافظ محمد عدنان ابن طالب حسین گھمبیرمغلاں،
محمد سہیل ابن محمد صدیق گھمبیرمغلاں۔
حافظ محمد صبغت اللہ ابن ماسٹر عظمت اللہ بیگ گھمبیرمغلاں،
حافظ محمد ساجد ابن محمد رمضان جموں، کو دستار فضیلت وسندحفظ سے نوازا گیا ،اس سے قبل تلاوت قرآن پاک سے مجلس کاآغاکیاگیا ،اسکےبعد نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وسلم پیش کی گئی بعدہ بچوں کادلچسپ پروگرام پیش کیاگیا،پھر مھمان خصوصی حضرت مولانا غلام محی الدین صاحب قاسمی نے اپنے قیمتی بیان میں قرآن اورصاحب قرآن کی عظمت و محبت پر روشنی ڈالی۔
اور آخیر میں صدر مجلس حبیب ملت حضرت مولاناسعیداحمد حبیب صاحب دامت برکاتہم العالیہ نے مدرسہ معراج العلوم عثمانیہ گھمبیرمغلاں کی اس کارکردگی پر دلی مبارک باد پیش کی ،اور موجودہ حالات اور سماجی خرابیوں کی نشاندہی کرتےھوے، انکاتدارک کیسےممکن ھواس پر بیان کیا اورساتھ ھی ساتھ اخوت ومحبت اتفاق واتحات جیسے سلگتے ھوے موضوع پر خصوصی گفتگو فرمائ ، پروگرام کا اختتام صدر مجلس کی رقت آمیزدعا سےھوا۔
آخیر میں مدرسہ کے مہتمم حضرت مولانا مفتی عبدالواحد ضیائی قاسمی نے اپنی اور اساتذہ جملہ اراکین کمیٹی کی طرف سے پروگرام میں شرکت کرنے والے تمام عوام ، علماء کرام و ذمہ داران کا مدارس طےدل سےشکریہ ادا کیا۔