GNS ONLINE NEWS PORTAL

محکمہ آیوش نے کیول پنچایت میں میگا امیونٹی بوسٹر ڈسٹری بیوشن کیمپ کا انعقاد کیا۔

Facebook
Twitter
WhatsApp
Email

جی این ایس آنلائن راجوری تاریخ مئ۱۵

محکمہ آیوش راجوری نے پیر کو ضلع راجوری کے بلاک بدھل کے گرام پنچایت کیول لوئر میں ایک مفت آیوش میگا کیمپ کا انعقاد کیا۔

کیمپ کا افتتاح سرپنچ گرام پنچایت کیول لوئر مسٹر محمد فاروق انقلابی نے ممتاز سماجی کارکنوں کی موجودگی میں کیا۔ ڈاریکٹر آیوش جموں و کشمیر ڈاکٹر موہن سنگھ کی ہدایت پر ضلع آیوش آفیسر راجوری ڈاکٹر راکیش کمار شان کی رہنمائی میں کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔
کیمپ کے دوران دیگران کے علاوہ میڈیکل آفیسر اے ایچ ڈبلیو سی پھلنی، ڈاکٹر سَورَن سنگھ، رضاکار مسٹر ظہیر احمد، شمشیر احمد، محمد آصف اور علاقے کے دیگر سماجی کارکنوں نے اپنی خدمات پیش کیں۔
تقریباً 220 لوگوں کو آیوش امیونٹی بوسٹر ادویات دی گئیں جن میں محکمہ صحت کا عملہ کیول لوئر، کیول اپر اور شاہ پور کے دیگر لوگ شامل ہیں۔
لوگوں کو صحت و صفائی کے حوالے سے آگاہی بھی دی گئی۔
سرپنچ جناب محمد فاروق انقلابی نے کیمپ کے انعقاد کے لیے محکمہ آیوش راجوری کا شکریہ ادا کیا۔

Poll

[democracy id="1"]

Share Market

Also Read This

Gold & Silver Price

today weather

Our Visitor

1 1 6 6 7 9
Users Today : 195
Users Yesterday : 52