اقطاب حسین۔ (جی۔ این۔ایس)
پونچھ.. پیر پنجال عوامی ڈولپمنٹ فرنٹ کے چیرمین جناب محمد فرید ملک نے ڈاک بنگلو پونچھ میں ایک وفد کے ہمراہ لیفٹیننٹ گورنر جموں و کشمیر سے ملاقات کی اور متعدد معاملات کو اجاگر کیا انہوں نے اپیل کی کی پونچھ کے سیاحتی مقام جبی توتی.لورن.ساوجیاں.گلی پنڈی کو سیاحتی نقشہ پر لایا جائے تاکہ گردو نواح کے رہنے والے ہزاروں لوگوں کو روزگار فراہم ہو اور دور دور سے سیاح وہاں پہنچ کر قدرت کے حسین مناظر سے لطف اندوز ہوں..
محمد فرید ملک نے اپاہج لوگوں کی پینشن ایک ہزار سے بڑھا کر پانچ ہزار کرنے کا بھی مطالبہ کیا تاکہ معاشرہ کے یہ لوگ بھی عزت سے زندگی گزار سکیں انہوں نے کہا کہ اس مہنگائی کے دور میں ایک ہزار روپے ماہوار پینشن پر گزارہ کرنا مشکل ہی نہیں ناممکن ہے انہوں نے کہ ریاست میں اپاہج لوگوں کا الگ سے ایک بورڈ تشکیل دیا جائے ..
مزید انہوں نے آڑایی گاؤں سڑک جو کہ دوہزار چودہ کے سیلاب کیوجہ سے بہہ گئی تھی آج تک فنڈ واگزار نہ ہونے کی وجہ سے سڑک کی مرمت کا کام نہ ہوسکا عرصہ دراز سے سڑک کی مرمت کا کام جوں کا توں پڑھا ہے جس سے کم و بیش تیس ہزار کی آبادی کو مشکلات کا سامنا ہے اور جبی جانے والے سیاحوں کو بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے انہوں نے سڑک کے لئے فنڈ واگزار کرنے کی بھی گورنر موصوف سے گزارش کی تاکہ سڑک پر جلد از جلد کام شروع کیا جائے اور آڑایی ملکاں میں موٹر پل تعمیر کیا جائے اور ساتھ ساتھ آڑایی ملکاں جہاں پر کم و پیش پانج ہزار کی آبادی ہے وہاں پر ایک ہیلتھ سنڑ دیا جائے
فرید ملک نے اپیل کی کہ ہمارے علاقہ میں بہت سے اپاہج لوگ ہیں جو کاروبار یا سکول کالج وغیرہ میں جاتے ہیں انکو آنے جانے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے انکو بطور امداد سکوٹی دی جائے
اسکے علاوہ علاقہ منڈی میں محکمہ صحت کو مزید بہتر بنانے سڑکوں کی مرمت پینے کے صاف پانی کی فراہمی پر زور دیا وفد میں شامل بلال مخدومی نے بھی بروزگار نوجوانوں کے مسائل کو اجاگر کیا
گورنر صاحب نے سارے مطالبات سننے کے بعد موقعہ پر ہی آپاہج لوگوں کے لئے تین سو سکوٹی کا اعلان کیا اسکے علاوہ آڑایی سڑک کے فنڈ جلد از جلد واگزار کرنے کا بھی اعلان کیا گورنر موصوف سبھی معاملات کو ترجیح بنیادوں پر حل کرنے کی وفد کو یقین دہانی کرائی آخر میں ملک نے گورنر کا پونچھ آمد پر شکریہ ادا کیا











Users Today : 97
Users Yesterday : 622