GNS ONLINE NEWS PORTAL

محمد فرید ملک چیئرمین پیر پنجال عوام ترقیاتی کونسلل پونچھ۔ جموں و کشمیر اظہارتشکد

Facebook
Twitter
WhatsApp
Email

ا

جمہوریت ایک ایسا طرز عمل ہے جس میں مرکزی حیثیت عوام کو حاصل ہے۔ اس نظام میں عوام کو اپنے نمائندوں کے انتخاب کی مکمل آزادی ہوتی ہے۔ تاہم بعض مرتبہ انسانی زندگی میں ایسے مراحل کا ظہور ہوتا ہے جب انسان کو بغیر الیکشن کے بھی عوام کا بے شمار پیار ملتا ہے۔ ایسے لمحات کو الفاظ میں بیان نہیں کیا جا سکتا۔

کچھ ایسے ہی لمحات پچھلے دنوں ناچیز کا مقدر بنے۔ جب جموں و کشمیر انتظامیہ کی جانب سے ضلع ترقیاتی کونسل کے انتخابات کا اعلان ہوا۔ اس نوٹیفکیشن کے آتے ہی بندہ ناچیز کو منڈی بلاک کی مختلف پنچائیتوں سے اپنے چاہنے والوں کی فون کالس آنے لگیں۔ کہ اس بار ہم آپ کو ضلع ترقیاتی کونسل کا چئرپرسن دیکھنا چاہتے ہیں۔ میں نے عوام کے جذبات کی قدر کرتے ہوئے انہیں مثبت انداز میں اشاراتی جواب دیے۔ آج جب کہ منڈی کی سیٹ عورت کے لئے مختص ہو چکی ہے تو میں عوام سے ملے غیر مشروط پیار پر ان کا شکریہ ادا کرنا اپنا فرض سمجھتا ہوں۔

میں منڈی بلاک کے سبھی سترہ پنچائتوں کے سرپنچ صاحبان کا دل کی عمیق گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتا ہوں اور امیدکرتا ہوں کہ آپ سب کا یہ پیار ہمیشہ میرے ساتھ بنا رہے گا۔
میں بالخصوص گاؤں اڑائی کی تینوں پنچائتوں کے سرپنچز جن میں محمد اسلم ملک سرپنچ اڑائی ملکاں, شاہین اختر پرے سرپنچ اڑائی حویلی اور محمد اسلم تانترے سرپنچ اڑائی پیراں کا شکر گزار ہوں کہ آپ سبھی نے پارٹی پولٹکس سے اوپر اٹھ کر جس یک جہتی کا مظاہرہ کیا اور مجھے اپنے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا وہ قابل داد ہے اور اس کے لئے میں تاحیات آپ کا احسان مند رہوں گا۔ نیز دانشوران اڑائی کے بے لوث اور گراں قدر مشوروں کے لئے بھی ممنون ہوں ۔
علاوہ ازیں منڈی اور اطراف منڈی کے معززین کا بھی میں صمیم قلب سے شکریہ ادا کرتا ہوں کہ آپ کی دعائیں ہمیشہ کی طرح اس بار بھی میرے ساتھ رہیں۔
اس موقع پر میں اپنے مزدور ,معذورین اور سطح افلاس سے نیچے زندگی بسر کرنے والوں کو کیسے بھول سکتا ہوں۔ حقیقت یہ ہے کہ آج میں جو کچھ بھی آپ ہی کی دعاؤں کا نتیجہ ہوں ۔ سچ پوچھو تو آپ سبھی میری طاقت ہیں۔ آپ سب کا بہت شکریہ ۔
عین ممکن ہے کہ میرے چاہنے والوں کا ایک بڑا طبقہ متعلقہ سیٹ مختص ہونے پر نراش ہوا ہو لیکن میں بلاک منڈی کی سترہ پنچائتوں کے سبھی سرپنچز پنچز اور عوام کو یقین دلاتا ہوں کہ میں جیسے آج سے قبل آپ کی خدمت کے لئے حاضر رہتا تھا آئیندہ بھی ایسے ہی حاضر رہوں گا۔ آپ کو جب بھی میری ضرورت محسوس ہو تو بغیر کسی ہچکچاہٹ کے آپ مجھے فون کریں میں انشااللہ آپ کی مشکلات کے حل کے لئے اپنی سطح پر ہر ممکن کوشش کروں گا۔ ایک بار پھر آپ سب کا بہت بہت شکریہ اور بے شمار پیار۔ اللہ آپ سب کو اپنے حفظ و امان میں رکھے۔

Poll

[democracy id="1"]

Share Market

Also Read This

Gold & Silver Price

today weather

Our Visitor

1 9 6 1 1 9
Users Today : 30
Users Yesterday : 622