GNS ONLINE NEWS PORTAL

ماجرا کنڈ لینڈ سلائیڈنگ اموات: فاروق انقلابی کا جانی نقصان پر افسوس، انتظامیہ سے امدادی کارروائیاں تیز کرنے کی اپیل

Facebook
Twitter
WhatsApp
Email

جی این ایس آنلائن نیوز پورٹل 

راجوری مارچ ۔۔۰۳ ۔۔پی ڈی پی کے سینئر لیڈر محمد فاروق انقلابی نے اتوا کے روز ضلع ریاسی کے چسانہ تحصیل کے ماجرا کنڈ گاؤں میں موسلادھار بارش کے بعد دو مکانات کے گرنے سے متعدد جانوں کے ضیاع پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ انہوں نے انتظامیہ پر زور دیا کہ امدادی کارروائیاں تیز کی جائیں اور متاثرہ خاندانوں کو ریلیف فراہم کیا جائے۔
یہاں سے جاری ایک بیان میں فاروق انقلابی نے ہلاکتوں کے المناک حدثے پر گہرے دکھ کا اظہار کیا کیونکہ ماجرا کنڈ کے علاقے میں دو مکانات گرنے سے ایک ہی خاندان کے چار افراد جاں بحق ہوئے۔
فاروق انقلابی نے متاثرہ خاندانوں کے لیے فوری امداد کے علاوہ زخمیوں کو طبی سہولیات فراہم کرنے کا مطالبہ کیا۔ “ہم اللہ تعالی سے دعا کرتے ہیں کہ وہ مرحوم کی روحوں کو ابدی سکون عطا فرمائے۔ سوگوار خاندانوں کے لیے نقصان بہت بڑا ہے،‘‘ انہوں نے اپنے عزیز و اقارب سے کہا کہ وہ غم کی اس گھڑی میں ناقابل تلافی نقصان کو برداشت کرنے کے لیے مضبوط رہیں۔

Poll

[democracy id="1"]

Share Market

Also Read This

Gold & Silver Price

today weather

Our Visitor

1 1 6 7 5 3
Users Today : 269
Users Yesterday : 52