بدھل28 ستمبر: چیف اینیمل ہسبنڈری ڈیپارٹمنٹ راجوری ڈاکٹر ایف ایچ سوز کی ہدایت پر ، سرپنچ پنچائت حلقہ کیول ترن محمدفاروق انقلابی کی صدارت میں بُدھل بلاک کی کیول گرام پنچایت میں جانوروں میں پائی جانے والی پاؤں اور منہ کی بیماری (ایف ایم ڈی) اور ویکسینیشن کے بارے میں آگاہی کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔
ایف ایم ڈی بیماری اور اس کی ویکسینیشن کے حوالے سے عوام میں بیداری لائی گئی اور کیمپ کے دوران لوگوں کو محکمہ کی طرف سے چلائی جانے والی مختلف شعبہ جاتی سکیموں کو بھی اجاگر کیا گیا۔
ویٹرنری اسسٹنٹ سرجن (VAS) ڈاکٹر گلاب سنگھ نے لوگوں کو مویشیوں میں FMD کے بارے میں آگاہ کیا اور چند جانور پالنے والوں کو مفت ادویات بھی تقسیم کی گئیں۔
آگاہی کیمپ کے دوران سرپنچ گرام پنچایت کیول فاروق انقلابی نے لوگوں کے مسائل سُنے اور مسائل کے حل کی یقین دہانی بھی کرائی۔ ، محکمہ پشو پالن کے متعلقہ عہدیداران ، پی آر آئی ممبران اور دیہاتیوں کی بڑی تعداد بھی اس کیمپ میں موجود تھی۔











Users Today : 380
Users Yesterday : 386