GNS ONLINE NEWS PORTAL

فاروق انقلابی کا چوہدری عبد العزیز کے المناک انتقال پر اظہار تعزیت، پچاس لاکھ روپے امداد کا مطالبہ

Facebook
Twitter
WhatsApp
Email

جی این ایس آنلائن نیوز پورٹل 

راجوری جون ۰۱   — سینئر پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کے رہنما محمد فاروق انقلابی نے تحصیل چسانہ کے گاؤں تولی کے رہائشی چوہدری عبد العزیز کے جاں بحق ہونے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ مرحوم اپنی مویشیوں کے ساتھ پیر پنجال کے دشوار گزار پہاڑی علاقوں کو عبور کرتے ہوئے جان کی بازی ہار گئے۔

فاروق انقلابی نے تعزیتی پیغام میں مرحوم کے اہلِ خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا اور جموں و کشمیر کے چراوہ اور خانہ بدوش طبقے کو درپیش سختیوں اور قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ حکومت کو ان لوگوں کے مسائل کو سنجیدگی سے لینا چاہیے جو اپنی روزی روٹی کے لیے موسمی ہجرت پر انحصار کرتے ہیں۔

انہوں نے اس افسوسناک واقعے کو “انتظامی غفلت کی سنگین علامت” قرار دیتے ہوئے لیفٹیننٹ گورنر انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ مرحوم کے خاندان کے لیے فوری طور پر پچاس لاکھ روپے (₹50 لاکھ) کی مالی امداد کا اعلان کیا جائے تاکہ ان کے دکھ میں کچھ کمی آ سکے۔

فاروق انقلابی نے حکومت سے اپیل کی کہ وہ ایسے خانہ بدوش اور چرواہا خاندانوں کے لیے طویل المدتی معاونتی اقدامات شروع کرے، جو روایتی طرزِ زندگی کو برقرار رکھنے کے لیے خطرناک حالات کا سامنا کرتے ہیں۔

انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ان کی جماعت معاشرے کے محروم اور پسماندہ طبقات کے ساتھ کھڑی ہے، اور شہری معاشرے اور مقامی نمائندوں سے اپیل کی کہ وہ سوگوار خاندان کی دل کھول کر مدد کریں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Poll

[democracy id="1"]

Share Market

Also Read This

Gold & Silver Price

today weather

Our Visitor

1 5 0 9 3 6
Users Today : 119
Users Yesterday : 166