GNS ONLINE NEWS PORTAL

فاروق انقلابی کا سرکاری سکولوں، طبی مراکزکا اچانک دورہ

Facebook
Twitter
WhatsApp
Email

جی این ایس آنلائن بدہل

کیول 23 بدہل اگست: فاروق انقلابی سرپنچ گرام پنچایت کیول لوئر نے آج راجوری ضلع کے بدھل بلاک میں کیول کے مختلف سرکاری اسکولوں، صحت مراکز اور آنگن واڑی مراکز کا اچانک معائنہ کیا۔

انہوں نے گورنمنٹ پرائمری سکول ٹھنڈاسو، مڈل سکول سیاری، جی پی ایس چھپرولا، ہیلتھ سب سنٹر سیاری اور آنگن واڑی سنٹر کیول کا اچانک دورہ کیا۔

دورے کے دوران پٹواری پٹوار حلقہ کیول معظم چِب بھی فاروق انقلابی بھی کے ہمراہ موجود رہے۔

فاروق انقلابی نے سکولوں میں طلباء سے بات چیت کی اور اساتذہ کو وقت کی پابندی کرنے اور طلباء کو مشنری موڈ پر تعلیم دینے کی تلقین کی۔

انہوں نے معائنہ شدہ پرائمری سکولوں کے طلباء کی ناقص معلومات پر برہمی کا اظہار کیا اور متنبہ کیا کہ وہ مستقبل میں دوبارہ ان سکولوں کا دورہ کریں گے تاکہ طلبہ کی پڑھائی میں بہتری کو یقینی بنایا جا سکے۔

فاروق انقلابی نے ہیلتھ سب سنٹر سیاری کا بھی دورہ کیا اور اسے تالا لگا ہوا پایا اور تینوں ملازمین ڈیوٹی سے غیر حاضر پائے گئے۔ دورہ کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فاروق انقلابی نے کہا کہ سکولوں میں ماسٹرز اور ٹیچرز کی اسامیاں خالی ہونے کی وجہ سے سرکاری سکولوں کی حالت انتہائی خراب ہے جسے بغیر کسی تاخیر کے پورا کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ مختلف سکولوں کی عمارتیں خستہ حال ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ اس معاملے کو متعلقہ محکموں کے ساتھ فوری کارروائی کے لیے اٹھائیں گے اور ایک مکمل رپورٹ تحصیلدار کوٹرنکہ کو بھی کارواٸی کے لیے ارسال کر دی گٸی ہے۔

Poll

[democracy id="1"]

Share Market

Also Read This

Gold & Silver Price

today weather

Our Visitor

1 9 5 5 9 5
Users Today : 128
Users Yesterday : 386