جی این ایس آنلائن نیوز پورٹل
بدھل راجوری مارچ ۱۲ ۔۔۔ پی ڈی پی کے سینئر لیڈر محمد فاروق انقلابی نے انتظامیہ پر زور دیا کہ وہ رمضان کے اس مقدس مہینے میں خاص طور پر سحری اور افطار کے اوقات میں بجلی کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنائے۔
میڈیا کو جاری ایک بیان میں فاروق انقلابی نے کہا کہ ضلع ریاسی کے سب ڈویژن مہور اور راجوری ضلع کے سب ڈویژن کوٹرنکا بدھل کے مختلف علاقوں سے موصول ہونے والی شکایات سے پتہ چلتا ہے کہ سحری اور افطار کے اوقات میں بھی بجلی کی مسلسل بندش سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
“چونکہ مسلمانوں نے رمضان کے دوران کچھ خاص مذہبی ذمہ داریاں پوری کرنی ہوتی ہیں، اس لیے متعلقہ محکمے کو اس بات کو یقینی بنانا چاہیے کہ انہیں اس مقدس مہینے میں بجلی کی فراہمی میں کوتاہی نہ ہو، یا کم از کم انہیں سحری اور افطار کے اوقات میں بجلی کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔”
فاروق انقلابی نے ایل جی انتظامیہ سے اپیل کی کہ وہ اس معاملے پر غور کریں تاکہ مختلف علاقوں خصوصاً مہور سب ڈویژن اور کوٹرنکا بدھل سب ڈویژن کے دور افتادہ علاقوں میں بجلی کی بندش سے متعلق شکایات کے مناسب ازالے کو یقینی بنایا جا سکے۔
انہوں نے انتظامیہ پر زور دیا کہ وہ مداخلت کرے اور اس بات کو یقینی بنائے کہ رمضان کے مہینے میں بجلی کی مسلسل بندش نہ ہو۔ “سب سے اہم بات یہ ہے کہ عوام کو سحری اور افطار کے اوقات میں بلاتعطل بجلی کی فراہمی ملنی چاہیے۔”