ضلع نائب صدر پی ڈی پی راجوری محمد فاروق انقلابی نے دیوالی کے پرمسرت موقع پر لوگوں کو مبارکباد دی۔
ایک پیغام میں، فاروق انقلابی نے جموں و کشمیر کی خوشحالی اور اس کے لوگوں کے لیے امن کی خواہش کی۔ انہوں نے تہواروں کو اخوت اور بھائی چارے کے ماحول میں منانے کے جذبے کو اجاگر کیا اور اس روایت کو مضبوط کرنے پر زور دیا۔
“انہوں نے کہا کےاس طرح کے تہوار جموں و کشمیر کے ثقافتی تنوع اور کثرت کو ظاہر کرتے ہیں۔ مجھے امید ہے کہ یہ دن جموں و کشمیر میں امن اور خوشحالی کے امکانات کو بڑھاتا ہے،”
اپنے پیغام میں، فاروق نے کہا، “یہ دیوالی جموں و کشمیر میں بھائی چارے اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی کے بندھن کو مضبوط کرے۔ میں لوگوں کو دیوالی کی بہت بہت مبارکباد دیتا ہوں، امید ہے کہ یہ دن جموں و کشمیر میں لازوال امن اور خوشحالی کا باعث بنے”۔











Users Today : 340
Users Yesterday : 386