جی این ایس آنلائن راجوری
بدھل مارچ۵:- سرپنچ گرام پنچایت کیول لوئر، بلاک بدھل نیو محمد فاروق انقلابی نے آج یہاں سرپنچ شاہ پور لیاقت علی ملک، نائب سرپنچ حفیظ احمد، پبلک ورکس ڈیپارٹمنٹ سے جونیر انجینیر عرفان احمد، سپروائزر عبدالشکور کی موجودگی میں شاہ پور سے کنگوٹا براستہ گلی شاہ پور لنک روڈ کا افتتاح کیا۔محکمہ کے دیگر افسران، سماجی کارکن لیاقت چوہدری، ممتاز شہری حاجی شکر دین، چوہدری علی محمد، مولوی حسن محمد، چوہدری یٰسین اور علاقہ کے دیگر معززین بھی افتتاحی تقریب میں شامل رہے۔
اس موقع پر فاروق انقلابی نے کہا کہ ہمارے دیہی علاقوں میں بنیادی ڈھانچے کا فقدان ہے اور اسے کٸ برسوں سے سیاسی قیادت نے نظر انداز کر دیاتھا۔ انہوں نے کہا کےسڑکوں کا بنیادی ڈھانچہ عام لوگوں کی زندگی کو مثبت انداز میں متاثر کرتا ہے اور یہ ہر آنے والی حکومت کی اولین ترجیح ہونی چاہیے۔
فاروق انقلابی نے مزید کہا کہ وہ سیکرٹری قبائلی امور جموں و کشمیر ڈاکٹر شاہد اقبال چوہدری کے مشکور ہیں کہ انہوں نے محکمہ قبائلی امور کی جانب سے فنڈز فراہم کٸے۔ انہوں نے بی ڈی سی کوٹرنکا جاوید اقبال اور ڈی ڈی سی بدھل نسرین باجی کی کاوشوں کو بھی سراہا۔
اس موقع پر موجود دیگر افراد میں منیر چوہدری، نسیمہ چوہان، محمد ریاض اور شاہین اختر شامل تھے۔