GNS ONLINE NEWS PORTAL

فاروق انقلابی نے ’’بیک ٹو ولیج‘‘ پروگرام کے تحت مختلف ترقیاتی کاموں اور سڑکوں کا افتتاح کیا۔

Facebook
Twitter
WhatsApp
Email

بدھل: راجوری ضلع کے بُدھل بلاک کے گرام پنچایت کیول لوئر میں بیک ٹو ولیج پروگرام کے تحت سرپنچ گرام پنچایت کیول محمد فاروق انقلابی نے پیر کو کئی نئے مکمل شدہ کاموں کا افتتاح کیا اور نئے پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھا۔
فاروق انقلابی نے ترقیاتی ضروریات کا بھی جائزہ لیا اور لوگوں کے مسائل بھی سنے ۔
کیول پنچایت کے ٹھنڈاسو محلہ میں انہوں نے ٹھنڈاسو سے کنگوٹا تک سڑک کا سنگ بنیاد رکھا اور 14ویں ایف سی کے تحت جاری اور مکمل شدہ کاموں کا معائنہ کیا۔
اِس دوران بجی سے سُم تک ایک نئی تعمیر شدہ سڑک کا بھی افتتاح کیا گیا اور کیول گرام پنچایت کے مختلف وارڈوں میں 14ویں ایف سی کے جاری کاموں کا معائنہ کیا گیا۔ فاروق انقلابی نے بتایا کہ پنچایت میں متعدد ترقیاتی کام مکمل کیے گئے ہیں جن میں شمشان گھاٹ کا قیام، قبرستان کی چاردیواری، اسکول کی عمارت، پانی ذخیرہ کرنے کے ٹینکوں کی تعمیر و گلی اور نالی کی تعمیر شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ گاؤں میں بیجی سے سم تک ایک سڑک بھی مکمل ہو گئی ہے جس کی شناخت بیک ٹو ولیج کے دوسرے مرحلے کے دوران کی گئی تھی۔

فاروق انقلابی نے ان ترقیاتی کاموں کو شروع کرنے کے لیے مناسب فنڈز فراہم کرنے پر حکومت کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے بتایا کہ سڑک کی عدم دستیابی کی وجہ سے کنگوٹہ کے مکینوں کو کافی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑا اور آج ان کا دیرینہ مطالبہ پورا ہو گیا ہے۔
اس موقع پر سماجی کارکن عبدالرشید پوسوال، رفیق چوہان، پورن سنگھ، ملک راج، ہربنس لال، شاہ محمد چودھری موجود تھے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Poll

[democracy id="1"]

Share Market

Also Read This

Gold & Silver Price

today weather

Our Visitor

1 7 0 4 6 0
Users Today : 264
Users Yesterday : 178