پی ڈی پی راجوری ضلع کے نائب صدر محمد فاروق انقلابی نے آج راجوری ضلع کے بھیلہ خواس گاؤں میں پیش آئے سڑک حادثے میں مرنے والوں کے اہل خانہ کے ساتھ گہرے صدمے اور ہمدردی کا اظہار کیا اور حکومت سے متاثرین کو امداد فراہم کرنے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے ایل جی انتظامیہ سے درخواست کی کہ وہ فوری طور پر 10 لاکھ فی کمبہ مالی امداد فراہم کرے۔
فاروق انقلابی نے کہا کہ یہ حادثات حکومت کی نااہلی کی وجہ سے ہو رہے ہیں جس کی وجہ سے روزانہ ہزاروں لوگ لقمہ اجل بن رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سڑکوں کی خستہ حالی زیادہ تر سڑک حادثات کی وجہ ہے جبکہ حکومت اس طرف کوئی توجہ نہیں دے رہی۔ فاروق انقلابی نے کہا کہ خواس ضلع راجوری کا ایک دور افتادہ علاقہ ہے جہاں تقریباً تمام سڑکوں کی حالت انتہائی خراب ہے اور حکومت میں شامل لوگ صرف بڑے دعوے کرتے ہیں لیکن زمینی حقیقت کچھ اور ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کو ایسے حادثات کو روکنے کے لیے فوری اقدامات کرنے چاہئیں اور راجوری ضلع کے دور دراز علاقوں میں سڑکوں کی حالت کو بہتر بنانے کے لیے کام کرنا چاہیے۔










Users Today : 232
Users Yesterday : 386