جی این ایس آنلائن نیوز پورٹل
راجوری فروری ۲۵۔۔۔ممتاز سماجی کارکن اور پی ڈی پی رہنما فاروق انقلابی نے آئندہ پارلیمانی انتخابات کے لیے راجوری اننت ناگ پارلیمانی حلقہ انتخاب سے سابقہ وزیرعلیٰ محبوبہ مفتی کی حمایت کی ہے۔ ایک پریس بیان کے مطابق فاروق انقلابی نے جموں میں محبوبہ مفتی سے ملاقات کی اور اور ملاقات کے دوران اُنہوں نے محبوبہ مفتی سے گزارش کی کے وہ راجوری اننت ناگ پرلیمانی حلقہ انتخاب سے الیکشن لڑیں۔ انہوں نے کہا کے رجوری پونچھ کی عوام بلخصوص نوجوان اس بات کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں کے محوبہ مفتی بطور اُمیدوار انتخابات میں حصہ لیں۔
فاروق انقلابی نے کہا کہ فرقہ پرستوں اور تفرقہ انگیز قوتوں کے خلاف محبوبہ مفتی کی حمایت کرنا مناسب ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ڈی پی واحد جماعت ہے جو آر ایس ایس اور بی جے پی سے مقابلہ کرنے کی پالیسی پر گامزن ہے اور یہ جموں و کشمیر کے لوگوں کے حقوق کے تحفظ کی ضمانت بھی دیتی ہے۔
فاروق انقلابی نے راجوری پونچھ کی عوام سے اپیل کی کے وہ آنے والےپارلیمانی انتخابات میں فرقہ پرست جماعتوں کو منہ توڑ جواب دیں۔