بے وجہ اپنے گھر سے نکلنے کی ضرورت کیا ہے ۔۔
موت سے آنکھ ملانے کی ضرورت کیا ہے۔ ۔۔۔۔
سب کو معلوم ہے باہر کی ہوا قاتل ہے ۔۔۔
یوں ہی قاتل سے الجھنے کی ضرورت کیا ہے ۔۔۔۔۔
زندگی نعمت ہے اسے سنبھال کے رکھ ۔۔۔۔۔۔
قبر گاہوں کو سجانے کی ضرورت کیا ہے ۔۔۔۔
دل کو بہلانے کے لیے گھر میں وجہ ہے کافی۔۔۔۔۔
یوں ہی گلیوں میں بھٹکنے کی ضرورت ہی کیا ہے۔ ۔۔
عوام کے نام پیغام ۔
موجودہ حالات میں آپ بخوبی جانتے ہیں دنیا کے سیکڑوں ممالک کو کرونا وائرس جیسی مہلک بیماری نے اپنی لپیٹ میں لیا ہے ۔اور یہ مہلک بیماری ہمارے ہندوستان میں بھی آچکی ہے ۔جس کی وجہ سے کئی لوگوں کی اموات ہو چکی ہیں ۔نفسی نفسی کا عالم ہے ۔یا تو یہ بیماری ہمارے لیے عذاب الہی ہے اوریا کوئی خدا کی طرف سے امتحان کی گھڑی ہے ۔اس میں شک نہیں کہ موت اور زندگی اللہ تعالی کے ہاتھ میں ہے ۔اور جان بچانا بھی فرض ہے ۔کہتے ہیں کہ جان ہے تو جہان ہے ۔اس وقت ہمیں چاہئے کہ اپنی
صحت اور دوسروں کی صحت کا تحفظ کر کے انسانیت کا ثبوت پیش کریں اور درج ذیل احتیاطی تدابیر پر ضرور عمل کریں ۔۔۔،،
١۔ ۔دن میں بار باراپنے ہاتھوں کو دھویئں۔ اور سنی ٹائیزر کا استعمال کریں۔۔اور ماسک کا استعمال ہرگز نہ بھولیں۔۔کیونکہ یہ وائرس جب بھی انسان پر حملہ کرتا ہے تو یہ ناک منہ اورآنکھ کے ذریعے سے اندر جاتا ہے
٢۔ ۔ (سوشل ڈسٹنسنگ) ۔پر سختی سے عمل کیا جائے ۔یعنی آپسی میل ملاپ ۔تقاریب ۔اجتماعات ۔سے گریز کیا جائے
٣۔ ۔اپنے گھروں میں ہی ٹھکانہ رکھیں۔ نماز ذکرو اذکار اور کثرت سے توبہ واستغفار اپنے گھروں میں ہی کریں۔گھروں سے باہر سفر کرنا ترک کردیں۔
۴۔ ۔ کسی بھی شخص کو اگر سوکھی کھانسی ۔ زکام ۔بخار یا جسم درد جیسی علامات ظاہر ہوتی ہیں ۔وہ جلد از جلد ڈاکٹر سے رابطہ قائم کریے۔
۵۔ ۔اپنے گھروں اور گلی کوچوں کی صفائی اور ستھرائی کا خاص خیال رکھیں ۔بیرون ریاست یا ملک سے اگر کوئی اپنے گھر آئے وہ سفری تفاصیل کوچھپانے کے بجائے انتظامیہ پنچایت ممبر ان یا نمبردار چوکیدار کو اطلاع کریں ۔
ا نتظامیہ کے ساتھ کرونا وائرس سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر میں مکمل تعاون کیا جائے ۔۔۔بلاوجہ پولیس یا انتظامیہ سے الجھنے کی ہرگز کوشش نہ کریں ۔
منجانب ۔۔
خواجہ عبدالرزاق سر پنچ حلقہ پنچایت بائیلہ منڈی۔
چیئرمین اویرنس مانیٹرنگ کمیٹی 19.COVID. پنچایت بائیلہ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔