GNS ONLINE NEWS PORTAL

عبدلقویوم ڈار صاحب سابقہ ایڈمنسٹریٹر اوقاف

Facebook
Twitter
WhatsApp
Email

الحاج عبدلقویوم ڈار صاحب سابقہ ایڈمنسٹریٹر اوقاف ایک مختصر وقت کے لیے اللہ کی مہربانی و حضرت بابا غلام شاہ بادشاہ رحمتہ اللہ علیہ کے نگاہ کرام سے آپ کو زندگی میں یہ موقع میسر ہوا اور آپ بڑے نصیب والے ہیں کہ آپ نے بابا غلام شاہ بادشاہ رحمتہ اللہ علیہ کے انتظامات کو سنبھالنے کی کوشش کی جس کوشش میں آپ کے متعلق لوگوں کے تاثرات اس بات کی گواہی ہے کہ آپ نے پوری محنت، لگن، نیک نیت سے اللہ کے ولی کے دربار پر آنے والے مہمانوں کی خدمات سرانجام دیں۔ یہ سبھی جانتے و مانتے ہیں کہ اللہ کے ولی کا کاروبار سنبھالنا نہایت ہی مشکل کام ہے۔ لیکن تمام باتوں اور عمال کا دارومدار نیت پر ہے اللہ بندے کی نیت کو جانتا ہے جس سے اللہ اپنے بندے کو کامیابی عطا کرتا ہے۔ آپ نے دربار کی بنیادی تعمیر و ترقی میں نمایاں کردار ادا کیا ہے۔ زاہرین کی سہولیات کے لیے اعلی انتظام کیے ہیں۔ عورتوں اور مردوں کی حاضری میں دربار کا تقدس بحال رکھا جاے اس کے لیے علحیدہ انتظام سر انجام دیے ہیں۔ لنگر شریف کے کھانے میں ببھی سدھار لایاگیا ہے۔ آپ کے تعیناتی کے ساتھ نیاز کی رقم میں پہلے سے لاکھوں روپیہ کا مزید اضافہ دیکھا گیا تھا اور صاف وشفاف حساب عوام وانتظامیہ کے سامنے لایاگیا۔
سب سے بہترین خدمات علماء کرام حضرات کی آپ کے زاتی کاوشوں سے کی گئی ہے۔ ان کی تنخواہ میں اضافہ کے ساتھ ساتھ سینکڑوں علماء کو بابا غلام شاہ بادشاہ رحمتہ اللہ علیہ کی عنایت سے تنخواہ مقرر کی گئی۔ جس کی بنا پر انہوں نے بھی دین کہ خدمات میں اعلی کارگردگی سرانجام دی۔
ضلع میں بہت ایسے اولیاء کے مقبرے جن پر لوگ صرف مال اکٹھا کرتے تھے اور جس کا کوئی حساب و کتاب نہیں تھا انہیں بھی آپ نے اوقات انتظامیہ کی نگرانی میں لایا اور دیکھتے دیکھتے جہاں سے لاکھوں روپیہ کا ماہانہ اضافہ بھی دیکھا گیا جس سے وہاں کہ فلاح وبہبود ی بھی کی گی۔ تاریخی جامعہ مسجد عیدگاہ راجوری جس کے مکمل کرنے کے لیے کبھی انتظامیہ چندہ مہم شروع کرتی تھی کبھی کسی کے سامنے ہاتھ پھیلایا جاتا تھا کبھی ٹھیکدار کا احسان نمازیوں پر ہوتا تھا۔ اسے مکمل کرنے اور اس کے اندر تمام سہولیات میسر کروانے کے لیے ایک اہم کردار ادا کیا دوسرا تاریخی کام جو یہاں وضو خانہ تعمیر کیا ہے یہ سب آپ کی زاتی محنت و لگن سے عمل میں آیا ہے۔
آپ کی سبکدوشی پر میں دل کی عمیق گہرایوں سے مبارک باد پیش کرتا ہوں کہ پہلی بار اس علاقہ کے کسی شخص کو بابا غلام شاہ بادشاہ رحمتہ اللہ علیہ نے اپنا خادم مقرر کیا اور اس نے ایسا انتظام بحال کیا ہے جس پر آئیندہ مقرر ہونے والے ہر شخص کو چلنا لازم ہو گیا ہے۔ اللہ آپ کی ان تمام خدمات جس میں اللہ کے ولی کی خدمت، زاہرین کی خدمات، علماء کی خدمات، مساجد کی خدمات، نمازیوں کی خدمات و تمام دہنی وملی خدمات اللہ اسے آپ کے لیے آخرت کا اثاثہ بناے۔
اس دعا کے ساتھ کے آپ کو دوبارہ عوامی گلیاروں میں پہلے سے زیادہ سکت کے ساتھ رہنمائی و خدمات کی امید رکھتے ہوے اس منصب سے الودع کرتے ہیں۔ لیاقت چودھری

Poll

[democracy id="1"]

Share Market

Also Read This

Gold & Silver Price

today weather

Our Visitor

1 1 6 7 7 3
Users Today : 15
Users Yesterday : 274