کشمیری اسلامی اسکالرنے دہشتگردوں کو کچلنے کیلئے سخت کارروائی کا کیا مطالبہ ،شہدائے پشاور کو نذرانہ سلام پیش اور لواحقین سے تعزیت کا اظہار
سرینگر/پشاور پاکستان میں جامع مسجد امامیہ پر ہونے والے دہشتگردانہ خودکش حملے کی کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے جموں کشمیر کے نوجوان اسلامی اسکالر وسیم رضا کشمیری نے کہا کہ عبادتگاہوں کو قتل گاہ بنانے والے اسلام اور انسانیت کے کھلے دشمن ہیں۔ وقت کا تقاضا ہے کہ تکفیری دہشتگردوں کو کچلنے کیلئے سخت کارروائی کی جائے جو دنیا بھر میں بے گناہوں کا قتل عام کرکے نفرت کو ہوا دے رہے ہیں ۔
جاری ایک بیان میں جامعۃ المصطفیٰ (ص)العالمیہ حوزہ علمیہ قم کے نوجوان اسلامی اسکالر وسیم رضا کشمیری نے کہا کہ دہشتگردوں نے معصوم نمازیوں کو نشانہ بناکر انسانیت کو خون سے لہو لہو کردیا ۔ایک لمبے عرصے سے پاکستان میںمساجد، امام بارگاہوںاور دیگر ادیان کی عبادتگاہوں کو نشانہ بنایا جارہا ہے اور حکومت و سیکورٹی ادارو ں کا عوام کو تحفظ فراہم نہ کرنا و دہشتگردوں کیخلاف نرم گوشہ اختیار کرنے پر کئی سوال کھڑے ہوتے ہیں۔
انہوں نےکہا کہ پشاور میں پیش آئے المناک سانحہ کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہےاوردہشتگردی و تکفیریت کو ترویج
دینے والے اداروں کیخلاف فوری قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے ۔
جموں کشمیر کے نوجوان اسلامی اسکالر نے پشاور کے شہداءکے بلند درجات کیلئے دعا مانگی اور لواحقین سے گہرے دکھ اور صدمے کا اظہار کیا۔







Users Today : 43
Users Yesterday : 301
Users Last 7 days : 2111
Users Last 30 days : 5194
Users This Month : 1831
Users This Year : 5194
Total Users : 5195
Views Today : 49
Views Yesterday : 482
Views Last 7 days : 3375
Views Last 30 days : 8811
Views This Month : 2912
Views This Year : 8811
Total views : 8812
Who's Online : 2