GNS ONLINE NEWS PORTAL

عبادتگاہوں کو قتل گاہ بنانے والے اسلام اور انسانیت کے کھلے دشمن:وسیم رضا کشمیری

Facebook
Twitter
WhatsApp
Email

کشمیری اسلامی اسکالرنے دہشتگردوں کو کچلنے کیلئے سخت کارروائی کا کیا مطالبہ ،شہدائے پشاور کو نذرانہ سلام پیش اور لواحقین سے تعزیت کا اظہار

سرینگر/پشاور پاکستان میں جامع مسجد امامیہ پر ہونے والے دہشتگردانہ خودکش حملے کی کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے جموں کشمیر کے نوجوان اسلامی اسکالر وسیم رضا کشمیری نے کہا کہ عبادتگاہوں کو قتل گاہ بنانے والے اسلام اور انسانیت کے کھلے دشمن ہیں۔ وقت کا تقاضا ہے کہ تکفیری دہشتگردوں کو کچلنے کیلئے سخت کارروائی کی جائے جو دنیا بھر میں بے گناہوں کا قتل عام کرکے نفرت کو ہوا دے رہے ہیں ۔

جاری ایک بیان میں جامعۃ المصطفیٰ (ص)العالمیہ حوزہ علمیہ قم کے نوجوان اسلامی اسکالر وسیم رضا کشمیری نے کہا کہ دہشتگردوں نے معصوم نمازیوں کو نشانہ بناکر انسانیت کو خون سے لہو لہو کردیا ۔ایک لمبے عرصے سے پاکستان میںمساجد، امام بارگاہوںاور دیگر ادیان کی عبادتگاہوں کو نشانہ بنایا جارہا ہے اور حکومت و سیکورٹی ادارو ں کا عوام کو تحفظ فراہم نہ کرنا و دہشتگردوں کیخلاف نرم گوشہ اختیار کرنے پر کئی سوال کھڑے ہوتے ہیں۔

انہوں نےکہا کہ پشاور میں پیش آئے المناک سانحہ کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہےاوردہشتگردی و تکفیریت کو ترویج

دینے والے اداروں کیخلاف فوری قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے ۔

جموں کشمیر کے نوجوان اسلامی اسکالر نے پشاور کے شہداءکے بلند درجات کیلئے دعا مانگی اور لواحقین سے گہرے دکھ اور صدمے کا اظہار کیا۔

Poll

[democracy id="1"]

Share Market

Also Read This

Gold & Silver Price

today weather

Our Visitor

1 9 5 6 5 4
Users Today : 187
Users Yesterday : 386