GNS ONLINE NEWS PORTAL

عالمی یوم ِ معذوران پرگلوبل پیس آرگنائزیشن کا میگا کیمپ بیداری پروگرام، طبی معائنہ اور قانونی رہنمائی فراہم کرنے کے علاوہ غذائی اجناس کی تقسیم

Facebook
Twitter
WhatsApp
Email


جموں//عالمی یوم ِ معذوران پر3دسمبر کو سرمائی راجدھانی جموں میں مزارِ شہدا’بلیدان ستھمب‘احاطہ میں گلوبل پیس آرگنائزیشن نے میگا کیمپ کا اہتمام کیا جس میں قاسم نگر، گورکھا نگر، راجیو نگر، نروال، آر ایس پورہ، وجے پور، بٹھنڈی اور جموں کے دیگر علاقہ جات سے معذور افراد نے شرکت کی۔پروگرام کو دو حصوں میں تقسیم کیاگیاتھا، پہلی نشست میں بیداری پروگرام منعقد ہوا جس کی صدارت جموں وکشمیر ہائی کورٹ بار ایسو سی ایشن کے صدر ایڈووکیٹ ایم کے بھارد واج نے کی۔ جموں وکشمیر ہینڈی کیپڈ ویلفیئر ایسو سی ایشن کے آرسی شرما اعزازی مہمان تھے اور رکھشندا مہک جس نے فرانس میں منعقدہ عالمی جوڈو چمپئن شپ میں برونز میڈل لایا، بطور خاص مہمان موجود تھیں۔نظامت کے فرائض گلوبل پیس آرگنائزیشن کے کنوئنر ایڈووکیٹ الطاف حسین جنجوعہ نے انجام دیئے ۔ استقبالیہ چیئرمین ایڈووکیٹ شیخ الطاف حسین اور شکریہ تحریک نائب صدر ایڈووکیٹ راشی بھارو نے پیش کی۔آر سی شرما نے جموں وکشمیر میں معذور افراد کو درپیش مشکلات ومسائل کو اُجاگر کرتے ہوئے قانون کی من وعن عمل آوری، ماہانہ پنشن میں اضافہ کرنے کا مطالبہ کیا۔ ایم کے بھاردواج نے اپنے خطاب میں اِس نوعیت کا پروگرام منعقد کرنے پر گلوبل آرگنائزیشن کی پوری ٹیم کو مبارک باد پیش کی ۔ انہوں نے کہاکہ وہ معذور افراد کی فلاح وبہبودی کے لئے گلوبل پیس آرگنائزیشن کے ساتھ مل کر ہرممکن قانونی رہنمائی فراہم کریں گے اور ایک مفاد عامہ عرضی بھی دائر کی جائے گی۔ایڈووکیٹ شیخ الطاف حسین نے اِس دن کی اہمیت اور پروگرام منعقد کرنے کے مقصد پر روشنی ڈالی۔دوسری نشست میں معذور افراد کا طبی معائنہ کیاگیا اور اُنہیں مفت ادویات فراہم کی گئیں۔ میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈی آر ڈی او کویڈ کیئر اسپتال ڈاکٹر دیپک کمار، معروف فزیشن ڈاکٹر محمد اقبال، نیفرالوجسٹ اور ڈائریکٹر پلس اسپتال جموں ڈاکٹر یونس علی نے مریضوں کا جنرل طبی معائنہ کیااور ادویات فراہم کیں۔ مشہور ڈینٹل سرجن ڈاکٹر محمود ریاض وانی اور ڈاکٹر پنکھوڑی سیٹھی نے دانتوں کا معائنہ کیا۔ مفت لیگل ایڈ کیمپ میں ایڈووکیٹ تریشی گپتا اور ایڈووکیٹ راشی بارو نے کئی قانونی امور جن میں معاوضہ ،معذوری سند، پنشن، بچوں کی تعلیم اور دیگر مسائل سنے اور اُنہیں قانونی رہنمائی فراہم کی۔ کیمپ کے اختتام پر معذور افراد میں غذائی اجناس بھی تقسیم کی گئی۔گلوبل پیس آرگنائزیشن نے ملکی سطح پر 13گولڈ میڈل جیتنے والی گجرنگر جموں کی کھلاڑی رکھشندامہک اور اُن کے کوچ سریندر بہن سنگھ کی عزت افزائی کی گئی ۔رکھشندامہک نہ سُن سکتی ہے نہ بول سکتی ہے مگر پھر بھی اُس نے جوڈو میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیاہے اور اب عالمی سطح پر ملکی نمائندگی کا اعزاز حاصل کرکے جموں وکشمیر کا نام روشن کیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Poll

[democracy id="1"]

Share Market

Also Read This

Gold & Silver Price

today weather

Our Visitor

1 7 0 6 7 8
Users Today : 213
Users Yesterday : 269