عاشق وانی
بونجواہ //ڈسٹرکٹ یوتھ سروسز وسپورٹس آفیسر کشتواڑ کی ہدایت پر اور بلاک بونجواہ کے انچارج جاوید اقبال کی سربراہی میں بنون میں صفائی مہم کا انعقاد کیا گیا جس میں منیجر جموں وکشمیر بنک منوج کمار مہمان خصوصی تھے اس کے علاوہ یاسر شفیع شیخ جنہوں نے حال ہی میں ریاست جموں و کشمیر کو نیشنل لیول کرکٹ میں نمائندگی دلائ یاسر شفیع شیخ نے اس موقع پر حکومت سے مانگ کی کہ بونجواہ کے لئے دو سیمنٹ پچز بنائی جائیں تاکہ یہاں کے بچے بھی آگے بڑھ سکیں اس کے علاوہ مقررین نے صفائی ستھرائی اور پلاسٹک کے استعمال کو ختم کرنے پر زور دیا اور صفائی مہم کو عملی جامہ پہناتے ہوے بنون کے قدیم چشمہ کو صاف کیا اس پروگرام میں بونجواہ بلاک کے پی ایم ایل سنگیتا دیوی پی ای ٹیز دیپ راج اورانیل کمار این وائ سیزفاروق احمد عاشق حسین عارف حسین جاوید احمد امتیاز احمد ہمت راج شاہراہ بانوں اور آر ای کیز مدثر حسین ارشاد احمد اور ہیڈ کلسٹر بنون ذاکر میر نے شرکت کی آخر پر تمام ملازمین نے لوگوں کا شکریہ ادا کیا۔اور اپنے آس پاس صاف ستھرائی کا خصوصی توجہ رکھنے کی اپیل کئ۔