GNS ONLINE NEWS PORTAL

ضلع پونچھ کی تحصیل منڈی میں انسانیت کو شرمسار کردینے والا واقع رونماں درندہ صف باپ نے بیٹی کا قتل بےرحمی سے کیا

Facebook
Twitter
WhatsApp
Email

اقطاب حسین منڈی

پونچھ منڈی: جموں وکشمیر پولیس نے جموں وکشمیر کے ضلع پونچھ کے دھڑا فتح پور منڈی کے علاقے میں اپنی نوعمر لڑکی کو قتل کرنے اور اسے قبر میں دفن کرنے کے الزام میں منگل کو ایک شخص کو گرفتار کیا۔

نوعمر لڑکی کی لاش کو قبر کہود کے نکالا گیا اور آخری رسوم کے لئے کنبہ کے دیگر افراد کے حوالے کردیا گیا۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے ، سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس ، پونچھ ، رمیش انگرال نے بتایا کہ پولیس کو اطلاع ملی کہ پونچھ ضلع کے منڈی کے فتح پور دھڑا گاؤں سے ایک نوعمر لڑکی لاپتہ ہوگئی ہے جس کے بعد پولیس ٹیم ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس مدسر حسین اور تحصیل دار منڈی ایس ایچ آو منڈی کی سربراہی میں موقعہ پر پہنچی اور تفتیش شروع کی گئ۔

ایس ایس پی پونچھ رمیش انگرال نے بتایا ، “تفتیش کے دوران ، بچی کا باپ سب سے پہلے مشتبہ شخص بن گیا جس نے دعویٰ کیا کہ اس کی بیٹی لاپتہ ہوگئی ہے رمیش انگرال نے مزید کہا کہ تفتیش کے دوران ، بچی کے والد سے پوچھ گچھ کی گئی اور جس کے بعد اس نے جرم تسلیم کیا۔

پولیس افسر نے بتایا ، “بچی کے والد نے اعتراف کیا کہ وہ جعلی پیغام پھیلارہا ہے کہ اس کی بیٹی لاپتہ ہوگئی ہے اور حقیقت یہ ہے کہ اس نے واقعتا اپنی بیٹی کا بے رحمی سے قتل کیا ہے۔” انہوں نے بتایا کہ بچی کے والد نے بھی اعتراف کیا ہے کہ اپنی بیٹی کوقتل کرنے کے بعد اس نے اسے ایک قبر میں دفن کیا اور یہ پیغام دیا کہ اس کی بیٹی لاپتہ ہوگئی ہے۔

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ضلع مجسٹریٹ نے لڑکی کی نعش کو قبر سے نکالنے کا حکم دیا جس کے بعد اس کا پوسٹمارٹم کیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ بعد میں یہ لاش آخری رسوم کے لئے لڑکی کے ماموں کے حوالے کردی گئی۔

ایس ایس پی پونچھ نے اس واقعے کو “بے رحمی اور سفاکانہ قتل” قرار دیتے ہوئے بتایا کہ ملزم پر پولیس اسٹیشن منڈی ، پونچھ ( میں آئی پی سی )302 کے تحت قتل کے الزام میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

Poll

[democracy id="1"]

Share Market

Also Read This

Gold & Silver Price

today weather

Our Visitor

1 1 6 8 2 4
Users Today : 66
Users Yesterday : 274