GNS ONLINE NEWS PORTAL

*شوال کے چھ روزے رکھنے کی شرعی حیثیت*

Facebook
Twitter
WhatsApp
Email

جی این ایس آنلائن 

*سوال:* میں نے کسی کتاب میں عید کے مہینے (شوال ) کے چھ روزوں کے بارے میں پڑھا تھا۔سوال یہ ہے کہ : *(۱)* ان روزوں کی کیا حقیقت ہے؟ *(۲)* ان روزوں کو مستقل طورپر رکھنا کیسا ہے؟ *(۳)* ان روزوں کو کس حالت میں رکھ سکتے ہیں؟ *(۴)* اگر رمضان کے روزے کسی بیماری /سفر کی وجہ سے رہ گئے ہیں تو ان روزوں کی تلافی کے لیے میں نے شوال کے مہینے میں چھ روزے رکھے، ان چھ روزوں کی وجہ سے چھ شوال کے جو نفل روزے ہیں وہ بھی ادا ہوجائے گا یا ان کو الگ سے رکھنے کی ضرورت ہے؟

*جواب*
شوال کے چھ روزے رکھنا مستحب ہے، احادیثِ مبارکہ میں اس کی فضیلت وارد ہوئی ہے، چناں چہ رسول ﷲصلی ﷲعلیہ وسلم کاارشادِ گرامی صحیح سندکے ساتھ حدیث کی مستندکتابوں میں موجودہے:

*ترجمہ:’’* رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جس نے رمضان کے روزے رکھے اور پھر شوال کے چھ روزے رکھے تویہ ہمیشہ (یعنی پورے سال)کے روزے شمارہوں گے‘‘۔
اس کی وجہ یہ ہے کہ قرآنِ کریم کے وعدہ کے مطابق ہر نیکی کا بدلہ کم از کم دس گنا ملتا ہے، گویا رمضان المبارک کے ایک ماہ کے روزے دس ماہ کے روزوں کے برابر ہوئے، اور شوال کےچھ روزے ساٹھ روزوں کے برابر ہوئے، جو دو ماہ کے مساوی ہیں، اس طرح رمضان کے ساتھ شوال کے روزے رکھنے والاگویا پورے سال روزہ رکھنے والا ہوجاتا ہے۔

شوال کے چھ روزے یکم شوال یعنی عید کے دن کو چھوڑ کر شوال کی دوسری تاریخ سے لے کر مہینہ کے آخر تک الگ الگ کرکے اور اکٹھے دونوں طرح رکھے جاسکتے ہیں۔ لہذا ان روزوں کا اہتمام کرنا چاہیے۔ البتہ اگر کوئی روزہ نہ رکھے تو اسے طعن و تشنیع کا نشانہ نہیں بنانا چاہیے؛ کیوں کہ یہ مستحب روزہ ہے، جسے رکھنے پر ثواب ہے اور نہ رکھنے پر کوئی مواخذہ نہیں ہے۔ *(مشکاة: ۱۷۹)*
*(۲)* درست ہے اور بہتر یہ ہے کہ تسلسل کے ساتھ روزہ رکھنے کے بجائے متفرق طور پر رکھا جائے۔

*(۳)* ہرحال میں رکھ سکتے ہیں سوائے عورت کے کہ وہ ماہواری کے ایام میں نہیں رکھ سکتی۔
*(۴)* آپ جس نیت سے روزہ رکھیں گے اسی کا اعتبار ہوگا، اگر قضا کی نیت سے روزہ رکھتے ہیں تو قضا ادا ہوں گے شوال کے نفل روزے ادا نہ ہوں گے۔ *فقط والله أعلم*
*گروپ ایڈمن_________________6006555471*
������������������

Poll

[democracy id="1"]

Share Market

Also Read This

Gold & Silver Price

today weather

Our Visitor

1 3 1 0 2 2
Users Today : 135
Users Yesterday : 264