GNS ONLINE NEWS PORTAL

” شری کرشنا یونیورسٹی کی جانب سے منعقدہ یک روزہ عالمی ان لائین کانفرنس سے ڈاکٹر شمیم احمد بانڈے کا خطاب”.

Facebook
Twitter
WhatsApp
Email

پروفیسر ڈاکٹر شمیم احمد بانڈے کا تعلق ضلع پونچھ سے ہے اپ ایک بلند پایہ کے اسکالر ، محقق ، ماہر تعلیم ، مصلح قوم و معاشرہ اور آسمان خطابت کے درخشاں ستارے ہیں. موصوف وطن اور وطن عزیر سے باہر بہت ساری عالمی کانفرنسوں میں بطور شعلہ بیاں مقرر شرکت کر چکے ہیں اور لگ بھگ نصف درجن کتابوں کے مصنف بھی ہیں نیز اس کے علاوہ کئی ایک فلاحی و رفاعی اور سماج و معاشرہ سے متعلق اصلاحی و تعلیمی تنظیموں کی سربراہی بھی کر رہے ہیں مزید یہ کہ اپ ہر نازک مرحلہ کے موقعہ پر عوامی بھلائی و بچاو کے لئے رہنما خطوط استوار کرنے میں معاشرہ کے ساتھ زمینی سطح پر وابستہ رہتے ہیں…..
موجودہ حالات میں جب پوری دنیا کرونا جیسی مہلک عالمی وبا سے نبرد آزما ہے اس سے نمٹنے کے لئے جہاں ہر طرف احتیاطی تدابیر کی جا رہی ہیں وہاں پروفیسر شمیم بانڈے کی خدمات بھی پیش پیش ہیں…
اسی سلسلہ کی ایک کڑی کے تحت مورخہ دس مئی اتوار کو شری کرشنا یونیورسٹی چھتر پور مدھیہ پردیش نے ان لائین طریقہ کار کو استعمال کرتے ہوے. ” عالمی وباء کرونا وائرس اور سوسائٹی پر اس کے اثرات ” . کے عنوان پر ایک عالمی کانفرنس کا انعقاد کیا. جس میں ڈاکٹر صاحب موصوف کو بطور “مہمان مقرر ” مدعو کیا گیا اس کانفرنس کو عالمی سطح پر لاکھوں لوگوں نے سنا اور دیکھا ڈاکٹر شمیم بانڈے نے اپنے انتہائی فصیح و بلیغ کلام کی سیل روانی کے ذریعے سبق اموز خطاب سے عوام کو مخاطب کیا آپ کے کلام میں تسلسل اور روانی کے سیر حاصل اثر نے لوگوں کی سماعتوں کو بے حد محظوظ کیا. آپ نے موضوع کے ساتھ زبردست انصاف کیا اور ضرورت وقت کے تقاضوں کے تعلق سے انسانی رہنمائی کا حق ادا کیا.
ہم اہلیاں پونچھ شری کرشنا یونیورسٹی چھتر پور مدھیہ پردیش کے چانسلر ڈاکٹر برجیندرا سنگھ گوتم ، وائس چانسلر ڈاکٹر گووند سنگھ اور ارگنائزینگ سیکریٹری ڈاکٹر اشونی کمار دوبے کے انتہائی شکر گزار ہیں جنہوں نے پونچھ کی افق خطابت کے ستارے پروفیسر ڈاکٹز شمیم بانڈے کو دعوت دے کر ہمیں اعزاز بخشا …….

Poll

[democracy id="1"]

Share Market

Also Read This

Gold & Silver Price

today weather

Our Visitor

1 9 6 2 7 9
Users Today : 190
Users Yesterday : 622