جی این ایس آنلائن نیوز پورٹل
خورشیدبسمل
بابا غلام شاہ بادشاہ یونیورسٹی چند روز سے انتشار کا شکار ہے
اس کے مدرسین اور
انتظامیہ ایک دوسرے پر زیادتی اور بے ظابطگیئوں کے الزامات لگارہے ہیں
مدرسین بھوک ہڑتال پر بیٹھے ہوئے ہیں جس سےیہاں کے طلبہ بُر ی طرح متاثر
ہورہے ہیں
اس صورت حال کے پیش نظر یہ اندازہ کیا جاسکتا ہے کہ وہ عناصر جو عرصہ سے یونیورسٹی کی بیخ کنی کرنے پر تُلے ہوئے تھے اُن کے منصوبے تکمیل پذیر ہیں۔
لیکن خطہء پیر پنجال کی زی شعور عوام اور دانشور طبقہ انشاءاللہ ایسا نہیں ہونے دیں گے۔
ہم اپنے محبوب تعلیمی ادارے کی حفاظت کے لئے ہر قربانی کے لئے تیار ہیں
لہذا انتظامیہ یونیورسٹی اور ٹیچنگ اسٹاف سے ہماری گزارش ہے کہ وہ صورتحال کی سنگینی کا اندازہ کرلیں اور جلد از جلد یونیورسٹی کے کام
کاج کو بحال کرنے کے لئےمناسب اقدامات اٹھائں
شکریہ۔
*پرچم تری عظمت کا لہراتا رہے برسوں*
*آزاد فضاؤں میں بل کھاتا رہے برسوں*
*تو راحتِ جاں اپنا٬ تُو آنکھ کا تارا ہے*
*دانش گہہِ بابا کا اک طُرفہ نظارہ ہے*
قلمکار
خورشیدبسمل
سرپرست مسلم ایجوکیشنل ٹرسٹ
تھنہ منڈی (جے کے)
٬4 مارچ 25ء