GNS ONLINE NEWS PORTAL

”سپر تھرٹی کالج آف کمیٹیشن کے چئرمین ڈاکٹر شمیم احمد بانڈے کے ساتھ اظہار تعزیت“ ۔

Facebook
Twitter
WhatsApp
Email


عادل ہمدانی

رواں ہفتہ کے آغاز میں ہی سپر تھرٹی کالج آف کمپیٹیشن کے چئرمین پروفیسر ڈاکٹر شمیم احمد بانڈے کی ہمشیرہ اس دار فانی کو خیر آباد کہہ کر سفر آخرت کو روانہ ہو گئیں ؛ متوفیہ نہایت ہی نیک سیرت ؛ خوش مذاج ؛ اعلی اخلاق و کردار سے متصف تھیں نیز پابند صوم و صلوہ اور سخاوت پسند خاتون تھیں ۔
کچھ عرصہ بستر علالت پر بڑی حوصلہ مندی ، صبر و شکر اور غیر مایوس کن و پر امید ایام گزارنے کے بعد موصوفہ نے گزشتہ پیر کو عارضی زیست سے آزاد ہو کر ابدی حیات کا جام نوش فرمایا اور رب حقیقی سے جا ملیں ۔ إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّـا إِلَيْهِ رَاجِعونَ‎ ۔ دعا ہے کہ للہ تعالی متوفیہ کی بشری خطاوں سے در گزر فرما کر اپنی رحمتوں کے ساے میں جگہ دے اور اپنے خاص فضل سے مغفرت فرماے اور جنت نصیب کرے اور اخرت کی تمام منزلوں کو ان کے لئے عذاب سے محفوظ و آسان کر دے نیز درجات میں بلندی مقدر فرماے ۔
ان کی وفات کے اس پر مغموم موقعے پر ضلع بھر اور بیرون ضلع سے بھی بڑی تعداد میں تعزیتی پیغامات موصول ہو رہے ہیں ، جن میں ڈاکٹر شمیم احمد بانڈے کے ساتھ اظہار ہمدردی کی گئی ہے اور دکھ کے ان پر سوز لمحات میں ڈاکٹر صاحب کے ساتھ برابر شرکت کا دعوی کیا گیا ہے اور دعا کی گئی ہے کہ رب ذولجلال بانڈے صاحب کو صبر و استقلال کے ساتھ یہ صدمہ برداشت کرنے کی ہمت و حوصلہ عطا فرماے
اس کے علاوہ بڑی تعداد میں عوام اور بطور خاص نوجوانان ، سیول سوسائٹی کے لوگ ، سرکاری و غیر سرکاری انجمنیں آفیسران ، و سیاستدانوں نے بھی سوگوار خاندان کے ساتھ دکھ درد بانٹا اور سبھی محترم بانڈے صاحب کے ساتھ شریک غم نظر آے اور ان کڑے اوقات میں آپ کی ڈھارس بندھائی۔
آخر میں پھر دعا ہے کہ پرور دگار عالم متوفیہ کی مغفرت فرماے اور بانڈے خاندان کو صبر اور صبر کرنے پر اجر عظیم عطا فرماے ۔ آمین !

Comments are closed.

Poll

[democracy id="1"]

Share Market

Also Read This

Gold & Silver Price

today weather

Our Visitor

1 7 0 7 8 4
Users Today : 97
Users Yesterday : 222