عادل ہمدانی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مورخہ27 جولائی سہہ پہر 3 بجے سپر تھرٹی کالج اف کمیٹیشن کی جانب سے ایک اہم تقریب منعقد کی گئی جس میں سماج میں بڑھتی اخلاقی گراوٹ اور نوجوانوں کے غیر ذمہ دارانہ رویے پر پر مغز اور سبق آموز پیغامات کا تبادلہ ہوا اس موقعہ پر عام لوگوں کے علاوہ اڑائی کی کئی معزز شخصیات بھی موجود رہیں جن میں سید میر اسلم شاہ صاحب ماسٹر خورشيد صابری صاحب ماسٹر غلام حسین صاحب محمد عباس تانترے صاحب محمد اعظم تانترے صاحب درذی محمد دین صاحب اور مسعود احمد صاحب و دیگر کئی مقتدر شخصیات قابل ذکر ہیں ۔
اس موقعہ پر مقررین نے خطاب کرتے ہوے سماجی برائیوں کے ازالہ کے لئے غور و خوذ کرنے پر زور دیا اور سپر تھرٹی کالج اف کمپیٹیشن کے چئرمین جناب پروفيسر شمیم احمد بانڈے کی کاوشوں کو سراہا کہ وہ اے دن ایسے پروگرام منعقد کر کے معاشرے کو در پیش نت نئے چیلینجوں سے متعلق عوام کو آگاہ کرتے رہتے ہیں ۔
اپنے پیغام میں جناب بانڈے نے معاشرتی برائیوں سے باخبر کرتے ہوے نوجوانوں سے تلقین کی کہ وہ اخلاقی اقدار کو فروغ دیں اور بلند حوصلے کے ساتھ سماجی برائیوں کا مقابلہ کریں ۔انہوں نے کرونا وائرس کے دوران اپنائی جانے والی احتیاطی تدابیر سے بھی عوام کو باخبر کیا اور آنے والی عیدالضحی کے موقعے پر بطور خاص سماجی فاصلہ بندی و دیگر ضوابط کو بطور خاص اپنانے کی اپیل کی۔
اس موقعہ پر حال ہی میں محکمہ مال میں ایماندارانہ اور دیانتدارانہ خدمات کی انجام دہی کے بعد سبکدوش ہونے والے جناب مختار احمد تانترے کو معزز شخصیات کی موجودگی میں اعزاز و اخلاص سے نوازا گیا اور ان کی حق پرستانہ خدامات کی زبردست پزیرائی بھی کی گئی ۔
تحریر :-
محمد فاضل ظہیر
شعبہ نشرواشاعت سپر تھرٹی کالج اف کمپیٹیشن پونچھ جموں و کشمیر ۔











Users Today : 98
Users Yesterday : 622