GNS ONLINE NEWS PORTAL

سٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن کے منیجنگ ڈائریکٹر سے بلاک بونجواہ کیلئے بس سروس چالو کرانے کا مطالبہ پیش کیا گیا الطاف حسین کین

Facebook
Twitter
WhatsApp
Email

کشتواڑ 08جون /عاشق دیو

وادی چناب ضلع کشتواڑ بلاک بونجواہ کے رہنے والے ایک سیاسی وسماجی کارکن الطاف حسین کین نے جموں میں سٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ جوکہ اب یونین ٹیریٹری کے بعد روڑ ٹرانسپورٹ کارپوریشن کے نام سے جانا جاتا ہے کے منیجنگ ڈائریکٹر انگریز سنگھ رانا کے ساتھ ملاقات کی اس دوران سماجی کارکن نے ڈایریکٹر موصوف کے سامنے عوام کے دیرینہ مطالبہ کو دھراتے ہوتے ہوئے ڈایریکٹر موصوف کو بتایا کہ جموں سے پتنازی بونجواہ کیلئے بس سروس چالو کی جائے اور ڈوڈہ سے بونجواہ پتنازی، اور کشتواڑ سے بونجواہ پتنازی کیلئے بس سروس چالو کی جائے تاکہ بونجواہ کے عوام کو کشتواڑ ضلعی ہیڈ کوارٹر، جموں اور ڈوڈہ کا سفر آسان بن سکے اور سفر کے دوران عوامی جان کی حفاظت یقینی بن سکے تاہم روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن کے ماہر ڈرایوران ہی مزکورہ سڑک پر سفر کے دوران عوام کو سلامتی کے ساتھ اپنی منزل تک پہنچانے کیلئے کار گر ثابت ہو سکتے ہیں اور اس طرح عوام کو سفر کے دوران کو خطرح لاحق نہ ہو سکے تاہم ڈایریکٹر موصوف نے سماجی کارکن الطاف حسین کین کے مطابق انکو یقین دہانی کرائی کہ انکی مانگ پر پوری توجہ دی جائے گی اور انکی مانگ مستبل قریب میں پوری کی جائے گی ۔تاہم ڈایریکٹر موصوف کی یقین دہانی پر عوام میں خوشی کی لہر دوڑ گئی اور علاقہ بونجواہ کے کئ زی شعور شخصیات نے ڈایریکٹر موف کے اس اقدام کی سراہانہ کرتے ہوئے نمایندے کو بتایا کہ اگر ڈایریکٹر صاحب مزکورہ علاقہ کیلئے بس سروس چالوں کریں گے تو اس سے عوام کو کافی راحت مل سکے گی اور اور اب تک وہ اناڈی ڈرایوران کے ساتھ سفر کرتے ہوئے وہ ناقابل یقین حادثات سے گزر چکے ہیں تاہم اب اکثر لوگ مزکورہ سڑک پر سفر کرنے کیلئے ماہر ڈرایوران کی تلاش میں رہتے ہیں تاہم اگر محکمہ ٹرانسپورٹ مزکورہ روڈ پر بس سروس چالو کرتی ہے تو یہ امر عوام کیلئے انتہائی اہمیت کا حامل ہے اور مزکورہ محکمہ کے ڈرایوران کافی ماہر ہونے کے ساتھ ساتھ عوامی جان کو تحفظ فراہم کرنے میں کامیاب رہیں گے ۔اس موقع پر مقامی لوگوں نے نمائندے کو بتایا کہ وہ سماجی وسیاسی کارکن کا بھی شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے عوام کی بھلائی کیلئے اپنا قیمتی وقت لگاکر ڈایریکٹر موصوف کے سامنے عوام کی دریرینہ مانگ کو پیش کیا۔

Poll

[democracy id="1"]

Share Market

Also Read This

Gold & Silver Price

today weather

Our Visitor

1 1 6 8 2 6
Users Today : 68
Users Yesterday : 274