جی این ایس آنلائن نیوز پورٹل
چسانہ جون ۲۸:—جموں کشمیر پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کے سینر لی محمد فاروق انقلابی نے ضلع ترقاتی کمیشنر ریاسی سے پر زور مطالبہ کرتے ہوٸے کہا ہے کے سولہ سالہ نوجوان مشتاق احمد ٹھکر ولدمحمد شریف ٹھکر ساکنہ گلاب پورہ کی موت کی ذمہ دار کمپنی SGIH کے خلاف ایف آٸی آر درج کرکے کمپنی کے خلاف سخت سے سخت قانونی کارواٸی عمل میں لاٸی جاٸے اور لواحقین کو کم سے کم پچاس لاکھ روپے کا معاوضہ بلا تاخیر دیا جاٸے۔ فاروق انقلابی نے کہا کے کمپنی کے ملازمین کی لاپرواہی کی وجہ سے یہ ایک ہی مہینے میں دوسرا واقع پیش آیا ہے جہاں ایک سولہ سال کے بچے کی موت ہو گٸ ہے اور اس سے قبل ڈنڈوت کی رہاٸشی پندرہ سال کی لڑکی کی موت ہوگٸ تھی۔ فاروق انقلابی نے کہا کے کمپنی کے ملازم بدھل تا ماہور سڑک کی تعمیری کام کے وقت بہت زیادہ لاپرواہی سے کام لیتے ہیں جسکی وجہ سے قیمتی جانیں ضاٸع ہورہی ہیں۔ فاروق انقلابی نے ضلع ترقیاتی کمیشنر ریاسی سے یہ بھی مطالبہ کیا کے وہ بدھل تا ماہور سڑک کی تعمیر کے دوران ہوٸے عام لوگوں کے نقصانات کا جایزہ لینے اور انہیں معقول معاوضہ دینے کے لیے متعلقہ آفیسران کو ہدایات جاری کریں۔