GNS ONLINE NEWS PORTAL

سرپنچ لیاقت علی کے خلاف درج ایف آئی آر خارج کی جائے۔ ایف آئی آر سے پنچایتی نمائندگان کی آواز کو دبایا نہیں جاسکتا: فاروق انقلابی

Facebook
Twitter
WhatsApp
Email

سرپنچ کے خلاف کیس درج ہوئے پر جمو کشمیر پنچایت کانفرنس خاموش۔۔۔

 عمرارشدملک//
راجوری//

جموں کشمیر سرپنچز و پنچز ڈیموکریٹک فورم نے آج بدھل میں ایک پریس کانفرنس کا اہتمام کیا۔پریس کانفرنس میں بولتے ہوئے

فورم کے چیئرمین فاروق انقلابی نے کہا کہ انتظامی کی جانب سے راجوری بلاک کے فتح پور ڈنہ کے سرپنچ لیاقت علی پر جو ایف آئی آر درج کی ہے وہ سراسر بے بنیاد ہےجکی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔

انقلابی نے کہا کہ پنچایتی نمائندوں کی آواز کو دبانے کے لئے جھوٹی اور بے بنیاد ایف آئی آر کا سہارا لیا جا رہا ہے جو کے نا قابل قبول ہے۔ انہوں نے ایس ایس پی راجوری یوگل منہاس سے ذاتی مداخلت کرایف آئی آر خارج کرنے کی اپیل کی اور کہا کہ اس طرح کے ایف آئی آر سے عوام میں غصہ ہے جو کبھی بھی انتظامیہ کے لئے سردرد بن سکتا ہے۔ انقلابی نے کہا کہ لیاقت علی بے قصور ہے اور اس کا قصور صرف یہ ہے کہ اس نے انتظامیہ کے آفیسران کے خلاف سوشل میڈیا پر لکھا تھا جس کے بعد ہی ایک سازش کے تحت اس پر ایف ائی آر لگائی گئی جبکہ جو دفعہ اس پر لگایا گیا ہے اس کے مطابق کبھی بھی اس نے کچھ نہیں لکھا کیونکہ وہ ایک منتخب سرپنچ ہے اور عوام نے ووٹ دے کر اس کو کامیاب بنایا ہے اس لئے بے بنیاد کیس کو خارج کیا جائے ۔ وہیں پریس کانفرنس میں بولتے ہوئے فورم کے جنرل سیکریٹری محمد شبیر کملاک ، ترجمان محمد شبیر بڈھیال سماجی کارکن محمد گلزار قاضی و فورم کے سیکریٹری غلام رسول نے بھی لیاقت علی چوہدری کے خلاف لگائی گئی ایف آئی آر کی کڑے الفاظ میں مذمت کی اور کہا کے اگر لیاقت چودھری کے خلاف لگائی گئی ایف آئی آر جلد خارج نہ کی گئی تو فورم بڑے پیمانے پر احتجاج کرے گا کی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Poll

[democracy id="1"]

Share Market

Also Read This

Gold & Silver Price

today weather

Our Visitor

1 5 2 1 5 7
Users Today : 2
Users Yesterday : 44