جی این ایس آنلائن راجوری بدھل 22 جون
سرپنچ گرام پنچایت کیول لوئر محمد فاروق انقلابی نے جل جیون مشن (جے جے ایم) کے تحت کیول لوئر واٹر سپلائی اسکیم پر کام کا افتتاح کیا۔
فاروق انقلابی کے ساتھ سپرنٹنڈنگ انجینئر جل شکتی محکمہ راجوری برہم جیوتی شرما، ایکس۔ای۔این جل شکتی محکمہ راجوری اشونی کھجوریا، اعجاز میر، سپروائزر محمد رفیق، سماجی کارکن فاروق بابا، منیر حسین، مقامی پی آر آئیز اور علاقے کے عام لوگ بھی موجود تھے۔
واٹر سپلائی سکیم کیول لوئر کو 6 کروڑ روپے کی تخمینہ لاگت سے مکمل کیا جاٸے گا اور یہ کیول گاؤں کی پانی کی ضرورت کو پورا کرے گا۔
واٹر سپلائی سکیم میں مختلف (انلیٹ ٹینک، سیڈیمنٹیشن ٹینک، سروس ریزروائرز، پمپ روم، لفٹ سسٹم) گریویٹی مین اور ڈسٹری بیوشن سسٹم کے لیے پائپوں کی بچھائی اور فٹنگ کا کام کیا جاٸے گا۔
ڈبلیو ایس ایس کے موجودہ مالی سال 2022-23 کے دوران یہ کام مکمل ہونے کی توقع ہے اور اس کی تکمیل پر عوام کو گنجائش کے تحت پانی مقداری اور معیاری طور پر فراہم کیا جائے گا۔