GNS ONLINE NEWS PORTAL

سب ڈویژن مہنڈھر میں محکمہ پی۔ایچ۔ای۔ کا ایک بڑا سکینڈل طشت از بام۔ قومی خزانے کو لوٹنے والوں کے خلاف سرکار سخت قانونی کارروائی کرے محمد سعید چوہدری۔

Facebook
Twitter
WhatsApp
Email


طارق خان انقلابی۔
مہنڈھر// محکمہ صحت عامہ کے ظلم و زیادتیوں کا ایک بڑا ثبوت منظر عام ہو چکا ہے گزشتہ روز ایک مصدقہ اطلاعات ملنے پر انتظامیہ نے کاروائی کرتے ہوئے بھاری مقدار میں محکمہ پی۔ایچ۔ای۔ کی زخیرہ شدہ پایپیں ضبط کر لی گئی ہیں ضلع ترقیاتی کمیشنر صاحب محکمہ صحت عامہ کی کارکردگی کے متعلق ایک بااختیار کمیشن کے ذریعہ انکوائری کرواۓ تاکہ دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی عوام کے سامنے آسکے۔ ان خیالات کا اظہار نیشنل کانفرنس مہنڈھر کے سکریٹری اور سرپنچ پنچائیت حلقۂ چھجلہ اپر نے اخبارات کے نام جاری آپنے ایک تحریری بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کے اندازے کے مطابق سب ڈویژن مہنڈھر کی تمام پنچائتوں میں ایک سے دو لیفٹ اسکیمیں منظور ہو چکی ہوئی ہئں لیکن بدقسمتی سے سے ان اسکیموں میں سے کوئی ایک اسکیم بھی مکمل طور پر قابل استعمال نہیں ہے جس سے اس پسماندہ خطۂ کی مظلوم عوام کو پینے کا پانی دستیاب ہوتا ہو۔ سعید چوہدری نے کہا کے بعض ایسی اسکیمیں بھی یہاں موجود ہیں جو گذشتہ 15 سالوں سے زیرِ تعمیر ہیں اور تاوقت نامکمل ہیں اور یہاں کے مظلوم عوام پانی کی ایک ایک بوند کے ترس رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کے سرحدی سب ڈویژن مہنڈھر کی%80 فیصد آبادی عین لائن آف کنٹرول پر آباد ہے اور اس سرحدی خطۂ میں قدرتی چشمے بڑی کم مقدار میں پائے جاتے ہیں ایسی صورت حال میں یہاں کے مظلوم عوام کو آٹھ سے دس کلومیٹر دور سے پرایویٹ گاڑیوں پر پینے کا پانی لانا پڑتا ہے جو عام آدمی کے بس سے باہر ہے۔ انہوں نے کہا کے محکمہ صحت عامہ کی ظلم و زیادتیوں کی انتہا دیکھئے پورے سب ڈویژن میں جس قدر لیفٹ اسکیمیں زیرِ تعمیر ہیں ان میں سے ایک اسکیم بھی مکمل طور پر قابل استعمال نہیں ہے جبکہ ان اسکیموں پر قومی خزانے سے کھربوں روپے خرچ کئے جا چکے ہیں۔ سعید چوہدری نے کہا کے سب ڈویژن مہنڈھر میں محکمہ صحت عامہ کی زیرِ نگرانی تمام لیفٹ اسکیموں کے متعلق ایک بااختیار کمیشن کے ذریعہ انکوائری کرائی جائے تاکہ اصل حقائق عوام کے سامنے آسکیں۔ انہوں نے کہا کے قومی خزانے کو لوٹنے والے کسی بڑے دہشت گرد سے کم نہیں ہیں اور ان رشوت خور سرکاری اہلکاروں کی پشت پناہی کرنے والے بھی ملک دشمن عناصر کی فہرست میں شامل ہیں انہوں نے ریاستی گورنر انتظامیہ سے پرزور مطالبہ کرتے ہوئے مانگ کی سب ڈویژن مہنڈھر میں جس قدر بھی لیفٹ اسکیمیں زیرِ تعمیر ہیں ان کے متعلق ایک بااختیار کمیشن کے ذریعہ انکوائری کرواۓ جاۓ تاکہ عوام خصوصاً سرکار کو اصل حقائق اندازہ ہو سکے آیا ان تمام اسکیموں پر خرچ ہونے والے رقومات کی تعداد کتنی ہے اور کیا اس رقومات کا صحیح استعمال کیا گیا ہے یا نہیں؟؟ اور اگر اس بڑی مقدار میں خرچ ہونے والی رقومات کا صحیح استعمال نہیں کیا گیا ہے تو اس جرم کا مرتکب کون ہے؟؟

Leave a Comment

Poll

[democracy id="1"]

Share Market

Also Read This

Gold & Silver Price

today weather

Our Visitor

1 4 7 8 3 1
Users Today : 24
Users Yesterday : 62