سجاد اقبال
کوٹرنکہ//سب ضلع کوٹرنکہ کے ترالا گائوں سے تعلق رکھنے والے معروف رینج آفیسر جنگلات نثار حسین چوہان نے چالیس سال تک محکمۂ جنگلات میں خدمات انجام دینے کے بعد جمعرات کو اپنی سرکاری نوکری سے سبکدوش ہو گئے۔اُن کے اعزاز میں کوٹرنکہ میں جنگلات کے ملازمین کی طرف سے ایک پر وقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں موصوف کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا اور اُن کے مستقبل کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا۔اس موقع پر تحصیلدار کوٹرنکہ امتیاز چوہدری بطورِ مہمانِ خصوصی اور محمد اقبال پوسوال بلاک آفیسر جنگلات،مہمان خاص کے طور پر موجود تھے، محمد شریف بلاک آفیسر جنگلات موجود تھے وہیں ایس ایچ او کنڈی منظور کوہلی و دیگر سیاسی و سماجی شخصیات نے بھی تقریب میں حصہ لہا جب کہ علاقہ کے معززین اور محکمہ جنگلات کے ملازمین بھاری تعداد بھی تقریب میں شریک رہی۔شبیر احمد فارسٹ گارڈ نگ نظامت کے فرائض انجام دئیے جب کہ تقریب کے دوران مختلف مقررین جن میں الحاج چوہدری میر حسین، الحاج راجہ منشی عالم دین ،الحاج چوہدری محمد شفیع،زیڈ ایی او کوٹرنکہ چوہدری سلام محمد ، ایوب پہلوان، بلونت سنگھ ،شفیق چودری ،بھولا رام، مشتاق پوسوال، نظارت حسین اور وجاید چوہدری وغیرہ شامل ہیں معززین نھ نے سبکدوش ہونے والے آفیسر کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا اور اُمید ظاہر کی کہ وہ ریٹائرمنٹ کے بعد بھی اپنے علاقہ کے لوگوں کی خدمت کرنے میں پیش پیش رہیں گے جو کہ اُن کا آبائی ورثہ ہے۔اس موقع پر مقررین نے مختلف علاقائی مسائل بھی اُبھارے جن کو بچانے کے بارے میں غور کیا گیا کہا کہ جنگلات کی قلت جب ہو جائے گی پھر جینا محال ہو جاے گا معززین نے کہا کہ ہمیں جنگلات کو بچانا ہو گا انہوں نے انتظامیہ سے مانگ کی کہ جنگلات کو بچانے کے لئے فوری اقدامات اُٹھائے جانے چاہئیں۔اپنے خطاب میں تحصیلدار کوٹرنکہ امتیاز چوہدری نے سبکدوش ہونے والے رینج آفیسر نشار چوہان کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے اُن کے مستقبل کے لئے نیک تمنائوں کا اظہار کیااس موقع پر محمد اقبال پوسوال بلاک آفیسر نے کہا کہ محکمہ جنگلات میں ان کے جانے کے بعد جو کمی آئی ہے وہ کبھی بھی پوری نہ ہونے والی ہے محکمہ میں ان کی ایمانداری اور دیانتداری کے مثالی جو ہے ہمیشہ کے لئے زندہ رہے گی کیونکہ یہ لوکل آفیسر ہونے کے باوجود بھی انھوں نے لوگوں کے ساتھ تال میل جو بنائے رکھا اور کبھی بھی کسی کو کوئی نقصان دینے کی کوشش نہیں کی ہم امید کرتے ہیں کہ آنے والے وقت میں یہ محکمہ کا ساتھ اور عوام کے ساتھ اپنے تعلقات ہمیشہ کی طرح بنائے رکھیں گے آخر میں مشتاق پوسوال نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا
۔