GNS ONLINE NEWS PORTAL

ریٹائرڈ ڈی ایف او محمد بشیر مغل صاحب کے انتقال پر الجمعية کا اظہار دکھ

Facebook
Twitter
WhatsApp
Email

جس طرح نیک لوگوں سے دنیا تیزی کے ساتھ خالی ہورہی ہے وہیں ہمارا خطہ بھی تیز گامی کے ساتھ بزرگوار ہستیوں سے محروم ہوتا جارہا ہے، مدارسِ عربیہ اور الجمعية الإسلامية الخيرية منطقة جامو وكشمير شہر پونچھ کے ہمدرد وبے لوث معاون خصوصی ایم بی مغل ریٹائرڈ ڈی ایف او * کا اچانک ہمیں داغ مفارقت دے جانا ہم سب کارکنان جمعیۃ کے لیے انتہائی دکھ اور صدمے کا باعث ہے، جب جمعیۃ کاغذوں پر دعوتی، تعلیمی اور رفاہی و تعمیری کاموں کے نقشے بنارہی تھی اسی وقت سے مرحوم جمعیۃ کے ساتھ وابستہ تھے اور انتہائی سنجیدگی، متانت اور تدبر وتفکر کے ساتھ مخلصانہ مشوروں سے نوازتے تھے، مرحوم سن دو ہزار گیارہ سے لے کر تادم حیات جمعیۃ کے تمام شعبہ جات کی سرگرمیوں میں حسب سہولت حصہ لیا کرتے تھے، جمعیۃ کے زیر نگرانی تینوں تعلیمی اداروں جامعہ امام محمد انور شاہ کشمیری علیہ الرحمہ ،جامعہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا للبنات اور حضرت علامہ انور شاہ کشمیری اسلامک انٹرنیشنل اکیڈمی میں وقتاً فوقتاً تشریف لاتے اور مخلصانہ مشوروں سے نوازتے آج ان کی جدائی اہل خانہ کے ساتھ ساتھ ہم سب کے لیے غم کا پہاڑ ہے، جمعیۃ آغاز، وسط اور اخیر مراحل میں منصوبہ جات کے آغاز کے لیے دی جانے والی مرحوم کی مشاورت اور نیک تجاویز کو ہمیشہ قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے اور مرحوم کے کنبے کے ساتھ دکھ کی اس گھڑی میں گہری تعزیت کا اظہار کرتی ہے ؛ آج مرحوم کے اچانک انتقال کی خبر سن کر جمعیۃ اپنے بے لوث ہمدرد غم گسار اور ملی درد سے لیس شخصیت اور اپنے کرم فرما محسن سے محروم ہوگئی –
الجمعية الإسلامية الخيرية اپنے محسن اور کرم فرما کی رحلت پر غمزدہ اہل خانہ کے ساتھ گہری تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا گو ہے؛ اللهم اغفر له وارحمه واعف عنه وأكرم نزله ووسع مدخله واغسله بالماء والثلج والبرد ونقه من الذنوب والخطايا كما ينقى الثوب الأبيض من الدنس اللهم ابدله خيرا من داره، اللهم برد مضجعه واسق ثراه واجعل الجنة مثواه.
جاری کردہ
شعبہ نشرواشاعت جمعیۃ

Comments are closed.

Poll

[democracy id="1"]

Share Market

Also Read This

Gold & Silver Price

today weather

Our Visitor

1 7 0 8 8 5
Users Today : 43
Users Yesterday : 155