GNS ONLINE NEWS PORTAL

ریلائنس کمپنی ک جانب سے یوٹی جموں و کشمیر کے اندر ریلائنس اسٹور کھلنا ایک خوش آئند قدم

Facebook
Twitter
WhatsApp
Email

مینڈھر//ریلائنس کمپنی ک جانب سے یوٹی جموں و کشمیر کے اندر ریلائنس اسٹور کھلنے جارہے ہیں یہ مرکزی و یوٹی سرکار کا بہت اچھا اور اہم قدم ہے جس سے خطہ میں بسنے والے پسماندہ اور سرحدی عوام کو سستےء داموں پر ساز و سامان دستیاب ہو گا کیوں کہ اس وقت یوٹی جموں و کشمیر کے اندر مہنگائی آسمان کو چھ رہی ہے جس کا پورا اثر یوٹی جموں و کشمیر میں بسنے والے غریب اور بے روزگار عوام پر پڑتا ہے اس موقع پر نمبردار محمد عمران خان،سید فصل حسین شاہ نے کہاکہ سرکار کی جانب سےجو یوٹی جموں و کشمیر کے اندر ریلائنس اسٹور کھولے جارہے ہیں ان کا یہاں کی عوام کو بہت بڑا فائدہ ہے ان اسٹوروں پر جو اشیاء دستیاب ہو گیں کیوں کہ اس مہنگائی کے دور میں ایسے اسٹوروں کی مختلف تحصیلات و نیابتوں کے اندر اشد ضرورت ہے تاکہ علاقہ میں بسنے والی غریب عوام کو مناسب دام پر ساز و سامان دستیاب ہو سکے۔ انہوں نے مرکزی و یوٹی سرکار کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ یہ سرکار کا بہت بڑا قدم ہے کہ جس سے یہاں کی عوام کو بہت بڑا لاب ملے گا اور ہر چیز صاف ستھری اور مناسب دام پر دستیاب ہو گی انہوں نے کہاکہ خطہ پیر پنجال کی عوام سرکار کے اس فیصلے کا خیر مقدم کرتی ہے اور اپیل کرتی ہےکہ ضلع پونچھ کی تمام تحصیلات تحصیل حویلی، تحصیل مینڈھر، تحصیل منڈی، تحصیل سرنکوٹ، کے مختلف جگہوں پر ریلائنس کے اسٹور کھولے جائیں تاکہ یہاں کی عوام کو سستے اور مناسب داموں پر ساز و سامان دستیاب ہو سکے۔ انہوں نے کہاکہ مرکزی سرکار کی جانب سے غریب عوام کے لیے بہت ساری اسکیمیں واگزار ہو رہی ہیں جن کا بڑے پیمانے پر غریب عوام کو فائدہ مل رہاہے اور خطہ کی عوام مرکزی سرکار پر یقین رکھتی ہےکہ اس طرح کی اور بھی بہت ساری اسکیمیں واگزار کی جائیں گیں جن کا غریب عوام کو فائدہ ملے گا

Leave a Comment

Poll

[democracy id="1"]

Share Market

Also Read This

Gold & Silver Price

today weather

Our Visitor

1 9 5 8 4 7
Users Today : 380
Users Yesterday : 386