GNS ONLINE NEWS PORTAL

ریاسی کے درجنوں دیہات میں بجلی مسلسل غائب،کئی سڑکیں بھی بند

Facebook
Twitter
WhatsApp
Email

زاہد ملک
ریاسی//برفباری کے بعد ریاسی ضلع کے بالائی علاقوں میں تیسرے روز بھی بجلی غائب رہی جس کی وجہ سے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ضلع کے بالائی علاقہ جات بدھن،کرمکٹھا،سجرو،ہاڑیوالا،چٹاباس،تولی بننا ،انگرالہ ،شیدول ،لار، کھوڑ، گلابگڑھ ،برنسال ،دیول ،نہوچ وغیرہ کے علاوہ درجنوں دیہات میں تیسرے روز بھی بجلی غائب رہی۔لوگوں نے کہا کہ محکمہ نے سارے کام چھوٹے ملازموں پر چھوڑے ہوئے ہیں اور کئی سال قبل بجلی کی تاریں اور کھمبے لگائے گئے ہیں جن کی مرمت نہیں کی جارہی ہے، یہی وجہ ہے کہ لوگوں کو کئی دنوں تک بجلی کے بغیر رہنا پڑتا ہے۔مقامی لوگوں نے کہا کہ جب فیس لینے کی باری آتی ہے محکمہ وقت پرفیس لیتا ہے لیکن اس کے بدلے میں لوگوں کو بہتر بجلی سپلائی نہیں دی جاتی ہے۔گزشتہ برفباری کے بعد کئی ایک سڑکیں بند ہوگئیں ہے جنہیں ابھی تک بحال نہیں کیا گیا۔انگرالہ سے گلابگڑھ،مہور سے بدرگول وغیرہ سڑکیں دوسرے روز بھی بند رہی جس کی وجہ سے لوگ گھروں میں ہی محصور ہو کر رہ گئے ہیں۔اس کے علاوہ دور دراز علاقہ جات میں راشن کی بھی شدید قلت پائی جارہی ہے۔مقامی لوگوں نے انتظامیہ سے مانگ کی ہے کہ سڑکوں اور بجلی سپلائی کو فوری طور بحال کیا جائے۔

The specified slider does not exist.

Poll

[democracy id="1"]

Share Market

Also Read This

Gold & Silver Price

today weather

Our Visitor

0 0 0 4 3 4
Users Today : 81
Users Yesterday : 140
Users Last 7 days : 433
Users Last 30 days : 433
Users This Month : 433
Users This Year : 433
Total Users : 434
Views Today : 105
Views Yesterday : 201
Views Last 7 days : 604
Views Last 30 days : 604
Views This Month : 604
Views This Year : 604
Total views : 605
Who's Online : 1
Your IP Address : 216.73.216.255
Server Time : October 15, 2026 12:08 pm