سرینگر//بھارتیہ جنتا پارٹی جموں وکشمیر اکائی صدر راویندر رینہ جوکہ حالیہ دنوں کشمیر میں کپواڑہ وبارہمولہ اضلاع کے تفصیلی دورہ پر گئے تھے، سے آل جموں وکشمیر پہاڑی کلچر اینڈ ویلفیئر فورم ترجمان اعلیٰ اور سابقہ ایم ایل سی سید رفیق شاہ اور سنیئر پہاڑی لیڈر مجید زندہ دل نے ملاقات کی۔انہوں نے راویندر رینہ کو کشمیر میں رہائش پذیر پہاڑی قبیلہ کی سماجی، تعلیمی واقتصادی صورتحال کے بارے میں مکمل جانکاری دینے کے علاوہ بتایاکہ جموں وکشمیر کا پہاڑی قبیلہ پچھلی پانچ دہائیوں کے زائد عرصہ سے ایس ٹی کے لئے جدوجہد کر رہا ہے، جنہیں موجودہ حکومت سے کافی اُمیدیں وابستہ ہیں۔ انہوں نے راوندر رینہ سے اپیل کی کہ وہ پہاڑی قبیلہ کے مطالبہ کو اعلی ٰ حکام تک پہنچائیں اور اِنہیں انصاف فراہم کریں۔ پریس بیان کے مطابق دو گھنٹے تک یہ میٹنگ چلی جس میں پہاڑی قبیلہ کی جاری جدوجہد سے متعلق کئی امور پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔











Users Today : 302
Users Yesterday : 386