GNS ONLINE NEWS PORTAL

راجوری کی کمان اسی علاقہ کے سپوت نزیر شیخ صاحب کے ہاتھ میں ہے۔ جس دن کروانا وائرس نے ہندوستان میں دستک دی ہے

Facebook
Twitter
WhatsApp
Email

ضلع انتظامیہ راجوری کی کمان اسی علاقہ کے سپوت جناب نزیر شیخ صاحب کے ہاتھ میں ہے۔ جس دن کروانا وائرس نے ہندوستان میں دستک دی ہے۔ اس دن سے لگاتار نزیر شیخ جو اس وقت ضلع ترقیاتی کمشنر راجوری ہیں اپنے فرائض منصبی سے اوپر اٹھ کر عوام کے بچاو کے لیے دن رات ایک کر رہے ہیں۔ پہلی بار ایسا دیکھا گیا کہ ضلع ترقیاتی کمشنر خود مائک پکڑ کر سڑکوں پر اعلان کرے کہ لوگ اپنے گھروں میں رہیں ہم ہر سہولیات دستاب کریں گے۔ ان کی زاتی ہمدردی کا اثر یہ دیکھا گیا ہے کہ تمام انتظامیہ کے رفقا کار بھی انتھک محنت کر رہے ہیں۔ نزیر شیخ صاحب کی دانشمندی کی بنا پر راجوری کےتمام علاقہ سندربنی سے بی جی اور ڈی کے جی سے مہور تک کی چھان بین کی جا رہی ہے کہ کوئی ایسا شخص نہ ہو جو اس بیماری میں مبتلا ہو اورماندہ لوگوں میں پھیلا سکے۔ انہوں نے ایسے مریضوں کو رکھنے کے لیے اعلی انتظام کیے ہیں جس میں ہوسٹلوں کو کورنٹائن سنٹر میں تبدیل کیا ہے۔ البتہ ان کی اولین کوشش ہے کہ راجوری کے کسی بھی فرد کو اس بیماری سی نقصان نہ ہو۔ اللہ ان کی کوششوں کو ضرور قبول فرماے گا انشااللہ۔
دوسری طرف جن کا دارومدار ہی عوام پر ہے نہ ان کی اپنی کو ئی قابلیت ہوتی ہے نہ انہوں نے کسی بورڈ کو پاس کیا ہوتا ہے کہ یہ عوامی نمائندے بن کر کرسی اور تنخواہ کے ساتھ پینشن کے مستحق بن جاتے ہیں۔ آج یہ عوامی گلیاروں سےغائب اور کسمپرسی کی زندگی بسر کر رہے ہیں۔ جب کے اولین فرض ان سیاست دانوں کا بنتا تھا کہ یہ تنہا ایک ایک گھر میں دستک دیتے انہیں گھر میں بیٹھنے کےساتھ ساتھ ان کو کسی کھانے پینے یا دوسری کسی مشکلات کا سامنا ہے تو انہیں مہیا کرواتے یا پھر انتظامیہ کے سامنے رکھتے۔ لیکن ان کا مقصد اور ان کا فرض ان کے رویے کو دیکھتے ہوے بس یہی لگتا ہے کہ زندہ عوام کا ووٹ حاصل کرنا۔ چند سیاستدانوں کا رویہ جو سوشل میڈیا میں کہیں دکھائی دے رہا ہے انکی پوسٹ اسیے غیر زمہ داری والی ہے جیسے ان کا عوام کی جانوں سے کوئی لینا دینا ہی نہیں ہے۔ انہیں بس تنقید ہی کا زمہ ہے جس کو یہ باخوبی سرانجام دے رہے ہیں۔ کیا جو آفیسر ان اس وقت کام کر رہے ہیں انہیں کرونا سے خطرہ نہیں ہے جتنا سیاست دانوں کو ہے۔ سیاست دانوں کاایک اہم کردار بنتا ہے ایسے ہی وقت میں جب بے بسی کا عالم ہوتا ہے تو یہ چٹان کے طرح عوام کے سامنے کھڑے دکھائی دیں۔
اس وقت جتنے بھی لوگ کام کر رہے ہین میڈکل عملہ، پولیس عملہ، ضلع انتظامیہ، میڈیا کے لوگ پوری عوام آپ کے پیچھے کھڑی ہے۔ آپ کو دل سے دعائیں اور آپ کی بہادری کو سلام پیش کر رہے ہیں۔ آپ تمام کی حواصلہ افزائی کےلیے پیغام۔ لیاقت چودھری۔

Comments are closed.

Poll

[democracy id="1"]

Share Market

Also Read This

Gold & Silver Price

today weather

Our Visitor

1 7 0 7 4 0
Users Today : 53
Users Yesterday : 222