GNS ONLINE NEWS PORTAL

راجوری میں معصوم شہریوں پر بزدلانہ حملہ کھلی دہشتگردی: مولانا وسیم رضا کشمیری متاثرہ خاندانوں سے کیا یکجہتی اور ہمدردی کا اظہار

Facebook
Twitter
WhatsApp
Email

جی این ایس آنلائن سرینگر


سرینگر/جموں کشمیر کے راجوری ضلع کے ڈھانگری گاؤں میں دو بچوں سمیت چھ معصوم شہریوں کی ایک وحشیانہ اور بھیانک حملے میں ہلاکت کی شدیدمذمت کرتے ہوئے وادی کے نوجوان مذہبی اسکالر مولانا وسیم رضا کشمیری نے دہشت گردی کو کچلنے اور ان نادیدہ ہاتھوں کو بے نقاب کرنے کے لئے سخت کارروائی کا مطالبہ کیا جنہوں نے کشمیر کی تاریخ کو خون سے رنگا ہوا ہے۔
جاری ایک بیان میں جامعۃ المصطفیٰ(ص) العالمیہ حوزہ علمیہ قم میں زیر تعلیم نوجوان مذہبی اسکالر مولانا وسیم رضا کشمیری نے راجوری واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی اورمتاثرہ کنبوں کے ساتھ تعزیت اور یکجہتی کا اظہار کیا۔انہوں نے وادی میں ناامنی اور جاری انتشار پر افسوس کا اظہار کیا اور اس سراسر خرابی کی مذمت کی جس نے وادی کو صدیوں سے اضطرابی ماحول میں مبتلا کر رکھا ہے۔
“میں راجوری میں بے گناہ شہریوں پر ہوئے حملے سے گہرے صدمے اور غمگین ہوں اور بلاشبہ اس گھناؤنے فعل میں مرتکب یا ملوثین اسلام اور انسانیت کے کھلے دشمن ہیں”
۔

Comments are closed.

Poll

[democracy id="1"]

Share Market

Also Read This

Gold & Silver Price

today weather

Our Visitor

1 5 2 1 6 8
Users Today : 13
Users Yesterday : 44