GNS ONLINE NEWS PORTAL

راجوری میں بجلی, پانی اور طِبی سہولیات کا فُقدان عوام بے حد پریشان وقتی حکومت اور متعلقہ انتظامیہ عوام کو بنیادی سہولیات بہم پہنچانے میں بُری طرح ناکام : خورشید احمد میر

Facebook
Twitter
WhatsApp
Email

جی این ایس آنلائن نیوز پورٹل 

:راجوری جنوری  ۲۸    راجوری میں بجلی, پانی اور طِبی سہولیات کا  فُقدان عوام بے حد پریشان وقتی حکومت اور متعلقہ انتظامیہ عوام کو بنیادی سہولیات بہم پہنچانے میں بُری طرح ناکام : خورشید احمد میر ترجمان “ڈی پی اے پی” خِطہ پیر پنچال

جب سے موسم سرما کا آغاز ہوا ہے راجوری میں عوام کو بجلی اور پانی کی شدید قِلّت کا سامنا ہے جہاں تک بجلی کی ترسیل کا سوال ہے ریاست میں پیدا ہونے والی بجلی سے ریاستی عوام کو محروم رکھا گیا ہے اور یہاں پیدا ہونے والی بجلی بیرونِ ریاست فروخت کی جارہی ہے جبکہ تمام تر آبی وسائل ریاست کے استعمال میں لانے جا رہے ہیں اور ریاستی عوام کے لئے یہ ایک شجرِ ممنوعہ کی طرح ہے۔ یہی حالت پانی کی بھی ہے جو کہ انسان کی بنیادی ضروریات میں سے ایک اہم ضرورت ہے جِس سے عوام کو محروم رکھا جا رہا ہے اور دورِ یزید کی یاد تازہ کی جا رہی ہے اور عوام کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے آبادی کے تناسب سے آبی ذخائر کو ترتیب نہیں دیا گیا ہے جبکہ ملک کو آزاد ہوئے آج 77 سال کا عرصہ گزر چُکا ہے اور عوام آج بھی پینے کے صاف پانی کو ترس رہی ہے ایک طرف تو حکومت ( سمارٹ سیٹیز) بنانے کی دوڑ میں جُٹی ہوئی ہے تو دوسری طرف عوام کسمپرسی کی حالت میں زندگی گزارنے پر مجبور ہے جبکہ عوام کی جانب سے دئے جانے والے بھاری ٹیکسوں کی ادائیگی کے باوجود حالت جوں کی توں ہے اور سُدھار کی کوئی صورت نظر نہیں آتی اب رہا طِبی سہولیات کا معاملہ تو راجوری میں اِس شعبے کی بے حد بُری حالت ہے میڈیکل کالج شہر کے مشرق میں واقع ہے تو اِس کالج سے متعلقہ اسپتال شہر کے مغرب میں واقع ہے جِن میں باہمی تال میل کا بے حد فقدان واضح طور پر نظر آتا ہے اور مقامی اسپتال میں عِلاج معالجہ کی سہولیات نا ہونے کے برابر ہیں کبھی کوئی معالج موقع پر نہیں ہوتا تو کبھی کوئی دوائی میسر نہیں ہوتی اور شِفا یابی کی شرح سے شرح اموات زیادہ ہے جبکہ زیادہ تر افراد کو جموں کے میڈیکل کالج اسپتال میں منتقل کیا جاتا ہے تاکہ شرح اموات میں مزید اِضافہ نہ ہونے پائے محض بڑی بڑی عِمارات کھڑی کرنے سے بہتر نتائج اخذ نہیں کئے جاسکتے جب تک اُس میں تعینات عملہ مخلِص اور خِدمت کے جذبے سے سرشار نہ ہو۔
ضرورت اِس بات کی ہے کہ وقتی حکومت اِن تمام باتوں پر کڑی نظر رکھے اور تمام تر معاملات کو سُدھارنے کی کوشش کرے تاکہ راجوری جیسے دُور اُفتادہ سرحدی ضلع کی عوام سُکھ اور چین کا سانس لے سکے۔
یہ حکومت کی اوّلین ذِمہ داری ہے کہ وہ اِس جانب فوری توجہ دے کر عوامی مشکلات کا ازالہ کرے۔

Poll

[democracy id="1"]

Share Market

Also Read This

Gold & Silver Price

today weather

Our Visitor

1 2 0 5 6 4
Users Today : 6
Users Yesterday : 47