GNS ONLINE NEWS PORTAL

دہلی اسمبلی کے 61 ارکان کے پاس برتھ سرٹیفکیٹ نہیں : اروند کیجروال

Facebook
Twitter
WhatsApp
Email

نئی دہلی-13 مارچ( اردو لیکس)دہلی اسمبلی میں آج این پی آر اور این آر سی کے خلاف قرار داد منظور کی گئی۔ اس موقع پر چیف منسٹر اروند کیجریوال نے کہا ، 70 میں سے 61 ایم ایل اے کے پاس پیدائشی سند نہیں ہے۔ کیجریوال نے کہا کہ قومی دارالحکومت میں این پی آر کے نفاذ سے متعلق منظور کی گئی قرارداد پر عمل درآمد نہیں ہونا چاہئے۔ کیجروالنے کہا کہ نہ تو ان کے اور نہ ہی ان کی بیوی کے پاس پیدائشی سند ہے۔ اگر شہریت ثابت کرنا چاہتے ہیں تو ہم کوئی بھی برتھ سرٹیفکیٹ پیش نہیں کرسکتے ۔ یہاں تک کے وہ ان کی بیوی اور کابینی رفقا کے پاس بھی شہریت پیش کرنے برتھ سرٹیفیکٹ نہیں ہیں۔ ایسے میں عام آدمی کس طرح اپنا برتھ سرٹیفکیٹ پیش کرسکتا ہے کیجریوال نے مرکز سے این پی آر اور این آر سی سے دستبرداری کا مطالبہ کیا ۔کجریوال نے مرکزی وزرا کو بھی چیلینج کیا کہ وہ بھی اپنے برتھ سرٹیفکیٹ پیش کریں ۔

Poll

[democracy id="1"]

Share Market

Also Read This

Gold & Silver Price

today weather

Our Visitor

1 4 7 9 8 1
Users Today : 174
Users Yesterday : 62