جی این ایس آنلائن نیوز پورٹل
سرینگر جنوری۰۵ /اسلامی جمہوریہ ایران کے شہر کرمان میں ہوئے دہشتگردانہ بم حملہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے جموں کشمیر کے نوجوان دینی مبلغ مولانا وسیم رضا کشمیری نے کہا کہ نہتے لوگوں کا خون بہانہ بہادری نہیں بلکہ بزدلی کی علامت ہے اور ایسے حربوں کو آزمانے سے عوام کے حوصلہ پست نہیں بلکہ مزید مضبوط ہوجاتے ہیں۔
قم المقدس ایران سے جاری ایک بیان میں عالمی شہرت یافتہ جامعہ المصطفی(ص) العالمیہ حوزہ علمیہ قم میں زیر تعلیم کشمیری دینی مبلغ مولانا وسیم رضا کشمیری نے کہا کہ شہید جنرل حاج قاسم سلیمانی کی برسی کے سلسلے میں مزار گلزار شہداء کرمان پر جمع عقیدتمندوں کو نشانہ بنانا سفاکیت کی بدترین مثال اور دشمن کی بوکھلاہٹ ہے۔ انہوں نے دہشتگردانہ حملہ میں ملوث مجرموں اور ان کے آقاوں کو اسلام اور انسانیت کا کھلا دشمن قرار دیا۔
ہم اس غمناک سانحہ پر ولی امر مسلمین جہان حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای ، ایرانی عوام اور ولایتمداران جہان کی خدمت میں دلی تعزیت اور تسلیت پیش کرتے ہیں۔ خداوند متعال شہداء کے درجات بلند اور لواحقین کو صبر جمیل سے نوازے۔ پرودگار دردناک حادثے میں زخمی شدگان کو جلد از جلد شفائے کاملہ اور عاجلہ عنایت فرمائے۔







Users Today : 204
Users Yesterday : 314
Users Last 7 days : 2420
Users Last 30 days : 4432
Users This Month : 1069
Users This Year : 4432
Total Users : 4433
Views Today : 338
Views Yesterday : 524
Views Last 7 days : 3860
Views Last 30 days : 7655
Views This Month : 1756
Views This Year : 7655
Total views : 7656
Who's Online : 1