GNS ONLINE NEWS PORTAL

دسویں جماعت کے حالیہ نتائج میں شاندار کامیابی حاصل کرنے والے طلبہ کو ” سپر تھرٹی کالج اف کمپیٹیشن ” نے کیا خراج تحسین پیش .

Facebook
Twitter
WhatsApp
Email

جموں و کشمیر بورڈ براے اسکولی تعلیم کی جانب سے دسویں جماعت کے گرمائی زون کے حال ہی میں منظر عام پر آنے والے نتائیج میں ضلع کے پونچھ شہر سے تعلق رکھنے والے لگ بھگ ساٹھ سے زائد طلبہ و طالبات نے نوے فی صد سے تجاوز نمبرات حاصل کر کے شاندار کامیابی درج کی ہے . امتحانی نتائیج میں سبقت حاصل کرنے والے طلبہ کا تعلق اسلامیہ اسکول پونچھ ، جامعہ ضیاءالعلوم پونچھ ، نانک اکیڈمی پونچھ ، اور دیگر اہم تعلیمی اداروں سے ہے .
ان تمام طلبہ و طالبات میں سر فہرست رہنے والی ایشا شرما نے پورے جموں خطے میں دوم پوزیشن حاصل کرکے اپنی بالا دستی کا لوہا منوایا .
اس مسرت آمیز موقعہ پر ” سپر تھرٹی کالج اف کمپیٹیشن پونچھ ” نے ضلع کے ان ہو نہار نونہالوں کے اعزاز میں ایک تقریب منعقد کی جس میں ان سب کو انعام و اکرام سے نوازاگیا اور ان کی حوصلہ افزائی کے لئے ان کے مابین اعزازی اسناد بھی تقسیم کی گئیں .
نیز سپر تھرٹی کالج اف کمپیٹیشن نے ایسے تمام بچوں کے والدین ان کے اساتذہ اور ان کے اسکول کی انتظامیہ کو اپنا قلبی و جگری پیغام تہنیت بھی پیش کیا ہے جن کی محنتوں کے صلے میں یہ ثمر دار موسم دیکھنے کو بن رہا ہے ، اسکے علاوہ تمام طالب علموں کے حق میں ان کے روشن مستقبل کے لئے دعائیہ مجلس کا بھی اہتمام کیا گیا …
مزید یہ کہ اس موقعہ پر سپر تھرٹی کالج اف کمپیٹیشن کے چئیرمین محترم جناب پروفیسر ڈاکٹر شمیم احمد بانڈے صاحب نے طلبہ کو مخاطب کرتے ہوے ان کی محنتوں اور مشقتوں کی زبردست سراہنا کی اور انھیں تلقین کی کہ وہ آئیندہ بھی اسی جذبے اور لگن سے کام کریں تاکہ وہ مستقبل میں اپنی منزل کو پا لینے میں کوئی دقیقہ فرو گزاشت نہ چھوڑیں ، اپنی تقریر میں جناب بانڈے نے بچوں کو منشیات سے دور رہنے اور بری صحبت سے بچنے کی بھی زبردست ہدایت کی اور سماجی برائیوں سے کنارہ کشی اختیار کرکے اخلاقی قدروں کو اپنا کر ایک صحتمند معاشرے کی تشکیل پر زور دیا .
جناب بانڈے نے اپنے خطاب میں اس دور کی نزاکت پر بھی سیر حاصل بحث کی جبکہ عالم انسانیت کرونا جیسی مہلک وباء سے نبرد آزما ہے اور زندگی کے لالے پڑے ہوے ہیں اور انسان اپنی جانوں کو جوکھم میں ڈال کر شب و روز کا سفر طے کر رہا ہے ، اس موقعہ پر موصوف نے کرونا کے حوالے سے طبی ماہرین کی جانب سے جاری کی گئیں احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل پیرا رہنے کی بھی درخواست کی ، اور عالمی امن وسلامتی کے لئے دعا بھی کی ، نیز ہر ذی شعور انسان کو مجموعی حالات کی بہتری کی خاطر اپنا کردار ادا کر کے فرض نبھانے کے لئے آگے آنے پر زور دیا .
منجانب ؛-
شعبہ نشرواشاعت سپر تھرٹی کالج اف کمپیٹیشن پونچھ جموں و کشمیر .
تحریر ؛- محمد فاضل ظہیر چوہان اڑائی .

Poll

[democracy id="1"]

Share Market

Also Read This

Gold & Silver Price

today weather

Our Visitor

1 9 6 2 1 9
Users Today : 130
Users Yesterday : 622